بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

آصف زرداری اور بلاول بھٹوسے پنجاب اور کے پی سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماؤں کی ملاقات ،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب اور کے پی سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماؤں نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان شخصیات میں چیئرمین یونین کونسل چوٹ دیران ناصر عباس تارڑ، سرگودھا کے پنجوتا خاندان کے غلام مرتضی پنجوتا اور سرفراز پنجوتا،

چیئرمین چک مبارک سکندر حیات دریانا اور غلام عباس گوندل نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تسنیم قریشی اور چوہدری عابد حسین ہنجرا بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مسلم لیگ(ن) کے پی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر امان اللہ خان، جنرل سیکریٹری ضلع بار نوشہرہ عثمان خان، مسلم لیگ(ن) کے نائب ناظمین فرمان دتہ خان اور ڈاکٹر اصغر نے بھی مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سابق صدر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوام ہیں۔ پیپلزپارٹی کی توجہ صرف اس بات پر رہتی ہے کہ کس طرح اور کیسے عوام کی مشکلات کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بغیر کسی امتیاز کے ملک میں بسنے والے عوام کی خدمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب گھر کے ایک فرد کو روزگار مہیا ہوتا ہے تو اس کے خاندان کی مشکلات کم ہو جاتی ہیں۔ ہماری سوچ یہ ہے کہ ملک میں بسنے والے ہر نوجوان کو روزگار مہیا ہواور انہیں آگے بڑھنے اور محنت سے ترقی کرنے کے یکساں مواقع فراہم ہوں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھوک اور بدحالی ، بیروزگاری، جہالت اور اندھیروں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ان برائیوں کو ختم کرنے کا عہد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر ثابت قدمی کے ساتھ عمل کر رہی ہے۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ، زمرد خان، مہرین انور راجہ، سینیٹر سردار علی خان، سینیٹر بہرہ مند خان تنگی، ایم پی اے ضیاللہ آفریدی ، عامر فدا پراچہ اور دیگر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…