منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

چوہدری نثار کا جانا لازمی ہوگیا،12اراکین ن لیگ سے پہلے الگ ہو چکے ہیں 30مزید اس گروپ میں شامل ہوجائینگے،بڑی پیش گوئی بالاخر پوری ہونا شروع ہوگئی

datetime 5  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی باتوں میں بڑا وزن ہے ، نوازشریف محموداچکزئی کی گود میں بیٹھا چکا ہے جو پاکستان کو تباہ ، فوج اور عدلیہ کومفلوج کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اس مشن میں اکیلے رہ جائیں گے ،پاکستان ، فوج اور عدلیہ ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے،،چوہدری نثار کانوازشریف اور مریم بی بی کی قیادت والی ن لیگ میں رہنا ناممکن ہے ، وہ جلد آزاد گروپ بنائیں گے،

12اراکین ن لیگ سے پہلے الگ ہو چکے ہیں 30مزید اس گروپ میں شامل ہوجائینگے۔شیخ رشید احمدنے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا کہ نوازشریف کو ہمیشہ بعد میں سمجھ آتی ہے کیونکہ ان کے دماغ کا اوپر والا حصہ مفلوج ہوچکا ہے چوہدری نثار کی باتوں میں بڑا وزن ہے واقعی نوازشریفمحموداچکزئی کی گود میں بیٹھا ہے جو پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور پاک فوج اور عدلیہ کو مفلوج کرنے کیلئے کوشش کررہا ہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ چوہدری نثار علی خان ایک آزادگروپ کو لیڈ کریں گے اور یہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد بن جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نوازشریف سے تو کیا مریم سے بھی ڈرتے ہیں وہ کبھی چوہدری نثار کی طرح نظریاتی نہیں بن سکتے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے جن 22ن لیگی اراکین کی علیحدگی کی بات کی تھی ان میں سے 12تو الگ ہو چکے ہیں باقی بندے بھی اس آزاد گروپ میں چلے جائیں گے اس کے علاوہ 30 اراکین اور بھی ہیں جو آزاد گروپ میں جاسکتے ہیں اور یہ گروپ جلد بنتا دیکھ رہا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثارنے جو آج باتیں کی ہیں وہ پوری قوم کی آواز ہے جبکہ نوازشریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہے اور وہ فوجی جوتے چاٹ چاٹ کر یہاں تک پہنچے ہیں اگر ضیاء الحق کی تاریخ نکال دی جائے تو پیچھے کچھ نہیں بچتا ، گوالمنڈی سے تحریک استقلال کے ٹکٹ پر نوازشریف نے ووٹ لئے جو

شرمندگی سے خالی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اب اپنی لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کے ذریعے لوٹی گئی دولت کو بچانے کے لئے فوج کیخلاف بیانیہ دے رہے ہیں لیکن مجھے اس پر کوئی شک نہیں کہ نوازشریف کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے اور ن لیگ کی قیادت ٹکراؤ کی جانب جارہی ہے لیکن جب نوازشریف پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو وہ اکیلے رہ جائیں گے کیونکہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے مگر پاکستان ، پاک فوج اورعدلیہ قائم و دائم رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…