منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی حکومت نے وزٹ ویزا فیسوں میں بہت بڑی کمی کردی،اب 3ماہ،6ماہ،1سال اور 2سال کا ویزہ کتنے میں ملے گا؟تفصیلات جاری

datetime 5  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے سابق چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کی طرف سے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی نئی فیسوں کا نفاذ کیا جائے۔ حافظ شفیق کاشف نے بتایا کہ وزٹ ویزا فیس جو پہلے تین ماہ کے لیئے 2000ریال، چھ ماہ کے لیئے 3000 ریال ،

ایک سال کے لیئے 5000 ریال اور دو سال کے لیئے 8000 ریال تھی اس میں کمی کرکے تین ماہ کے لیئے 305ریال، چھ ماہ کے لیئے 606 ریال، ایک سال کے لیئے 1000 ریال اور دو سال کے لیئے 1431ریال کردی گئی ہے۔ اور اس سلسلہ میں ہندوستان سے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کا اجراء بھی ہوگیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں سعودی ویزا سروس مہیا کرنے والے ادارے اعتماد نے بھی ابھی تک فیسوں میں کمی نہیں کی ہے۔ حافظ شفیق کاشف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے نام ایک خط میں درخواست کی ہے کہ پاکستانی زائرین اور کاروباری حضرات کے لیئے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان میں جلد نئی فیسوں کا اطلاق کیا جائے۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے تبادلوں اور دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے لیئے بے تحاشہ فیسوں میں کمی ناگزیر تھی۔ لہٰذا پاکستان کے ویزا کے لیئے بھی ویزا فیسوں کا تناسب یہی تھا اس لیئے پاکستانی حکام کو بھی وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کرنا ہوگی۔ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے سابق چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کی طرف سے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی نئی فیسوں کا نفاذ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…