جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

سی پیک کے کاروباری لین دین اور دیگر تنازعات ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام عدالتوں کوبڑا حکم جاری کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے سی پیک پر کوئی حکم امتناع جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے،ہمیں سی پیک کے کاروباری لین دین اور دیگر تنازعات کو عدالتوں سے باہر حل کرنا ہوگا،

پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اشد ضرورت ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے،عدالتوں کو بلا وجہ کے کیسز کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک اور لاء اینڈ آرڈر کے موضوع پر یو ایم ٹی کے تحت منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جسٹس جواد حسن نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے، خواہش ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار آئیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ سی پیک پرکوئی حکم امتناعی جاری نہیں ہوگا، سی پیک پر آپسی لین دین اور دیگر تنازعات کو عدالتوں سے باہر حل کرنا ہوگا، غیر ملکی سرمایہ کاری میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو بلاوجہ کے کیسز کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، زیر التوا کیسز کو تیزی اور دیانت داری سے نمٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…