ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

ایم کیوایم کا 22 اگست سے پہلے کا دور واپس نہیں آنے دینگے،وزیراعلی سندھ

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو پوری اجازت ہے ادھر ادھر سے لوگوں کو جمع کرکے جلسہ کرلیں، 22 اگست سے پہلے والے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے، عوام نفرت پھیلانے والوں کومسترد کرچکے،کراچی کے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے ۔ ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں سیاست کی سب کو اجازت ہے ۔

کالا دور گزر گیا، 80 کی دہائی کا کالا دور22 اگست 2016 کو ایم کیوایم والوں نے خود ختم کیا، ہم 80 کی دہائی کے کالے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنکی گرا ؤ نڈ کسی نے نہیں سنا تھا، بلاول نے جلسہ کیا تو ایم کیوایم کو بھی ٹنکی گرانڈ یاد آیا، میں کچھ کہوں گا توایم کیوایم کہے گی ان کا جلسہ خراب کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر ایک کوسیاست کی اجازت ہے، ایم کیوایم کو پوری اجازت ہے ادھر ادھر سے لوگوں کو جمع کرکے جلسہ کرلیں، لیکن ہم 22 اگست سے پہلے والے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام نفرت پھیلانے والوں کومسترد کرچکے ہیں، کراچی کے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے، جو پمفلیٹ تقسیم کیے گئے ان سے کچھ نہیں ہوگا، پہلے بھی ایسی باتیں کرکے کراچی کے لوگوں ورغلایا گیا، اب کراچی والے ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میئر کراچی اگر کام کرنا چاہتے ہیں توان کے پاس پورے اختیارات ہیں، اگر کام نہیں کرنا چاہتے تویہی کہتے رہیں کہ اختیار اور پیسے نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…