ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

انسان کے فعل سے انسانیت بھی شرما گئی ، شوہر نے بیوی کی دونوں آنکھیں نکال دیں ،دونوں کی 18مہینے پہلے شادی ہوئی،لڑائی کی وجہ سامنے آگئی

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

بھکر،گجرانوالہ،کامونکے (آن لائن) انسان کے فعل سے انسانیت شرما گئی، شوہر نے اپنی بیوی کی دونوں آنکھیں نکال دیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے میں گھریلو ، رنجش پر شوہر نے بیوی کی آنکھیں نکال لیں ۔ دونوں کی شادی 18 ماہ قبل ہوئی تھی ۔ دریں اثناء گجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں لے پالک بیٹے نے مبینہ طور پر زمین کی لالچ میں ماں اور دو بہنوں کو قتل کر دیا۔تہرے قتل کا یہ واقعہ کامونکی کے علاقہ گھنیا میں پیش آیا،

جہاں رضیہ نامی خاتون کے پالک بیٹے نے اپنی ماں اور دو بہنوں کو گھر میں سوتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق عدیل مقتولہ رضیہ کی نرینہ اولاد نہیں تھی بلکہ شوہر کی وفات کے بعد اس نے عدیل کو گود لیا تھا اور وہ گھنیا میں اپنے لے پالک بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔پولیس کے مطابق عدیل اپنی منہ بولی ماں اور بیٹیوں کی 8 ایکڑ زمین ہتھیانا چاہتا تھا اور اسی لالچ میں اس نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے فائرنگ کرکے تینوں کو قتل کر دیا۔پولیس نے تہرے قتل کے الزام میں مقتولہ کے لے پالک بیٹے عدیل کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے تمام شواہد اور فنگر پرنٹس بھی لے لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔علاوہ ازیں جائیدار کے تنازعہ پرنوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے گھر کی چھت پر سوئی ہوئی چچی اور دو چچا زاد بہنوں کو قتل کردیا۔ملزم نے فائرنگ کرنے سے پہلے مقتولین کے ساتھ سوئی ہوئی اپنی بیٹی کو اُٹھاکر ایک طرف کردیا۔جبکہ باقی گھروالوں اور اہل دیہی کے پہنچنے پر ملزم نے سارے معاملہ کو ڈکیتی کی واردات کا رنگ دینا چاہا نو احی علاقہ گھنیاں ریلوے پھا ٹک کی پچاس سالہ رضیہ بی بی اور اسکی دو بیٹیاں اٹھارہ سالہ جویرہ اور سولہ سالہ روبینہ گھر کی بالائی منزل پر ہوئی تھی کہ

ان کے تایا زاد بھائی عدیل جو کہ رضیہ بی بی کا لے پالک بیٹا بھی تھا۔نے اُن پر اندھا دھند فائرنگ کردیا جس کے نتیجہ میں رضیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک گئی اور زخمیوں حالت میں اُسکی دونوں بیٹیوں کو ہسپتال پہنچایا جارہا کہ روبینہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی جبکہ جویرہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرنے سے پہلے مقتولین کے ساتھ سوئی ہوئی اپنی بیٹی کو اٹھاکر ایک طرف کردیا تھا۔اور ہلاک ہونے والی بچیوں اور اُنکی والدہ کے نام واہنڈو کے علاقہ چک علاؤالدین میں بارہ ایکڑ زرعی زمین ہے۔اور اُنکے والد محمد اقبال نے انتقال کرنے سے پہلے اپنی دونوں بیٹیوں کے رشتے طے کردیئے۔ جبکہ چھوٹی بیٹی روبینہ کا رشتہ محمد اقبال نے گھر کے قریب ہی اپنے دوست کے بیٹے سے طے کیا تھا جس کا ملزم عدیل کو رنج تھا کہ اُنکی وراثتی اراضی خاندان سے باہر نہ چلی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…