جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے،ڈاکٹرفاروق ستار

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے، پیپلزپارٹی نے ٹنکی گراؤنڈمیں جلسہ کیا لیکن وہاں پانی کی ٹنکی خالی تھی،جلسے کے بعد بھی وہاں پانی کی ٹنکی آج بھی خالی ہے۔ہفتہ کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان

کے جلسے سے لوگوں کو جواب مل جائے گا، ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے پرانے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔جلسے کا مقصد یکجہتی اوراتحاد کوقائم کرنا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے، آج پاکستان کو بچانا بھی ہے اورآگے بڑھانا بھی ہے۔ایم کیو ایم میں دھڑے بندی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق ستارنے کہاکہ ہم بیٹھیں گے اور اختلافات کو حل کریں گے ،ایم کیوایم میں اصلاحات ہونی چاہئیں اور سب کا احتساب ہوناچاہیے۔کے الیکٹرک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکے الیکٹرک نے ابھی تک اپنا قبلہ درست نہیں کیا کراچی میں بجلی اور پانی کا شدید مسئلہ ہے،واٹر بورڈ بھی اپنا قبلہ درست کرے،انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعو ے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بن قاسم پاور پلانٹ بند ہوگیا، اسے اپنے منافع میں سے پاور پلانٹ کو بحال کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…