اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد پولیس سپیشل برانچ میں تعینات ارسلا سلیم کو تو آپ جانتے ہی ہیں۔ پانامہ جے آئی ٹی کے سامنےمریم نواز کی پیشی کے موقع پر خاتون پولیس افسر ارسلا سلیم کو خصوصی طور پر تعینات کی گیا تھا۔ اس موقع پر ارسلا سلیم نے مریم نواز کی جوڈیشل کمپلیکس آمد سے لیکر ان کے رخصت ہو جانے تک ان کے ساتھ رہنا تھا۔ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں
پیشی کے موقع پر ارسلا سلیم کے چرچے اس وقت میڈیا پر ہونے شروع ہو گئے جب مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ان کانام ڈیوٹی آفیسر کے طور پر سامنے آیا۔ بعد ازاں میڈیا نے ارسلا سلیم کو اس وقت بہت زیادہ کوریج دی جب مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر ارسلا سلیم نے انہیں سلیوٹ کرتے ہوئے ان کے نیچے گرنے والے قلم کو اٹھا کر انہیں دیا تھا ۔ ارسلا سلیم کی اس حرکت پر جہاں انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں ن لیگ کے سیاسی حریفوں نے بھی آسمان سر پر اٹھا لیا تھا۔ تاہم اب ارسلا سلیم کے حوالے سے خبر ہے کہ سپیشل برانچ میں بطور آفیسر تعیناتی کے بعد اب ان کی خدمات سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تفویض کر دی گئی ہیں۔ سپیشل برانچ میں تعیناتی کے دوران ارسلا سلیم کی تعیناتی عموماََ وی آئی پی موومنٹ اور اہم مقدمات میں ہوتی تھی۔مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ارسلا سلیم کے چرچے اس وقت میڈیا پر ہونے شروع ہو گئے جب مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ان کانام ڈیوٹی آفیسر کے طور پر سامنے آیا۔ بعد ازاں میڈیا نے ارسلا سلیم کو اس وقت بہت زیادہ کوریج دی جب مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر ارسلا سلیم نے انہیں سلیوٹ کرتے ہوئے ان کے نیچے گرنے والے قلم کو اٹھا کر انہیں دیا تھا ۔ ارسلا سلیم کی اس حرکت پر جہاں انہیں میڈیا
اور سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں ن لیگ کے سیاسی حریفوں نے بھی آسمان سر پر اٹھا لیا تھا۔ تاہم اب ارسلا سلیم کے حوالے سے خبر ہے کہ سپیشل برانچ میں بطور آفیسر تعیناتی کے بعد اب ان کی خدمات سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تفویض کر دی گئی ہیں۔ سپیشل برانچ میں تعیناتی کے دوران ارسلا سلیم کی تعیناتی عموماََ وی آئی پی موومنٹ اور اہم مقدمات میں ہوتی تھی۔