منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی،قیامت خیز گرمی، لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا

datetime 5  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ایک جانب قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے تو دوسری جانب لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔شہر کے کئی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہرے عذاب سے بلبلا اٹھے جبکہ کورنگی اور دیگر علاقوں میں تیرہ گھنٹے بجلی غائب رہنے سے پانی کا بھی سنگین بحران پیدا ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی بڑھتے ہی

شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے سے بڑھ 13گھنٹے تک پہنچ گیاہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی3سے 4گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔مختلف علاقوں میں وولٹیج کی کمی کی بھی شکایات ہیں۔لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لیاقت آباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، میٹرول، سائیٹ، نارتھ کراچی، ناظم آبادسمیت شہر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔دوسری جانب کے الیکٹرک کی ترجمان سعدیہ داداکے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث اضافی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ خرابی کے باعث 180 میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال ہے تاہم کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین کی ہرممکن معاونت کی جائے۔ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کی باقاعدہ مینٹینینس ہوتی رہی ہے اور گزشتہ 7سے 8 سال میں ایک ارب 70کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…