پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری،سعودی حکومت نے ایساشاندار اعلان کر دیاکہ آپ بھی فوراََ سعودی عرب جانے کی تیاری شروع کر دینگے

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے سابق چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کی طرف سے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی نئی فیسوں کا نفاذ کیا جائے۔ حافظ شفیق کاشف نے بتایا کہ وزٹ ویزا فیس جو پہلے تین ماہ کے لیئے 2000ریال، چھ ماہ

کے لیئے 3000 ریال ، ایک سال کے لیئے 5000 ریال اور دو سال کے لیئے 8000 ریال تھی اس میں کمی کرکے تین ماہ کے لیئے 305ریال، چھ ماہ کے لیئے 606 ریال، ایک سال کے لیئے 1000 ریال اور دو سال کے لیئے 1431ریال کردی گئی ہے۔ اور اس سلسلہ میں ہندوستان سے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کا اجراء بھی ہوگیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں سعودی ویزا سروس مہیا کرنے والے ادارے اعتماد نے بھی ابھی تک فیسوں میں کمی نہیں کی ہے۔ حافظ شفیق کاشف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے نام ایک خط میں درخواست کی ہے کہ پاکستانی زائرین اور کاروباری حضرات کے لیئے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان میں جلد نئی فیسوں کا اطلاق کیا جائے۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے تبادلوں اور دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے لیئے بے تحاشہ فیسوں میں کمی ناگزیر تھی۔ لہٰذا پاکستان کے ویزا کے لیئے بھی ویزا فیسوں کا تناسب یہی تھا اس لیئے پاکستانی حکام کو بھی وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کرنا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…