منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن ارکان اور تحریک انصاف کے باغیوں کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے خط، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کے پی کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے ایک بڑی مشکل سے بچا لیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات اور جماعت اسلامی کی تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کی اکثریت ختم ہونے کے بعد اپوزیشن اور

تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑا کو خط لکھ کر آئین کے آرٹیکل 130(7) کے تحت وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کا جواب دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو اسمبلی میں کمزور ماننے سے انکار کر دیا ہے اور گورنر نے آئینی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کے پاس ایسے شواہد نہیں کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں اور جب گورنر کو پتہ چلا کہ پرویز خٹک اکثریت کے نمائندے نہیں تو اس صورت میں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے، ترجمان نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کے خلاف اراکین اسمبلی تحریک لانا چاہتے ہیں تو وہ اسمبلی میں لائیں۔  کے پی کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے ایک بڑی مشکل سے بچا لیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات اور جماعت اسلامی کی تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کی اکثریت ختم ہونے کے بعد اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑا کو خط لکھ کر آئین کے آرٹیکل 130(7) کے تحت وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا تھا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…