اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ، چیئرمین پی ٹی آئی نے بابر اعوان کیساتھ ملاقات کے دوران قانونی حکمت عملی بھی تیار کرلی ۔ بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلی پناب شہباز شریف کے قانونی ہرجانے کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج سینئر قانون دان بابراعوان نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دینے سے متعلق حکمت عملی تیار کی گئی۔ اس موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسینئر قانون دان بابر اعوان نے کیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دورہ لاہور میں قانون دان بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔جس میں شہباز شریف کے قانونی نوٹس کا جواب دینے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔جبکہ بابر اعوان 15مئی کو مقدمے کی پیروی کریں گے۔۔تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف پرقائم کیے گئے کرپشن،،معاشی جرائم، قتل سمیت نیب کیسزکا تمام ریکارڈ جمع کیا جائے گا۔اسی طرح شہباز شریف کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ اکٹھاکیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثابت کیا جائے گا کہ ایسا متنازع شخص ہرجانے کا دعوی نہیں کرسکتا۔واضح رہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو20کروڑروپے ہرجانے کے دعوی کا قانونی نوٹس بھیجا ہوا۔ شہباز شریف کے قانونی نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمراں خان نے وزیراعلی پنجاب شہبا زشریف پرملتان میٹروکی تعمیر میں کرپشن اور پاناما کیس واپس لینے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو اربوں روپے دینے کی آفر کی تھی۔ تاہم عمران خان نے آفر کوٹھکرا دیا تھا۔ ان تمام معاملات پرشہباز شریف نے عمران خان کوقانونی نوٹس بھجوا رکھا تھا۔