منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کی اہم ترین وکٹ اڑا دی ،ایسا بڑانام عمران خان کے ساتھ جاملا کہ جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں غیر اعلانیہ انتخابی سرگرمیوں کے آغاز میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کی ایک اہم وکٹ حاصل کر لی ممتاز مسلم لیگی بابو ریاض (مرحوم)کے صاحبزادے وسابق رکن صوبائی اسمبلی شہر یاریاض تحریک انساف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی شہریار ریاض نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد کی شہر یار ریا ض کے والد کا شمار شہر کے ممتاز سیاستدانوں میں ہوتا تھا

شہر یار ریاض 2008 کے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر سابقہ پی پی 12 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور معدنیات و قدرتی وسائل کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین بھی رہے راولپنڈی کے سیاسی حلقوں کے مطابق شہر یار ریاض کے پارٹی چھوڑنے سے ن لیگ کو این اے 62 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے شہر یار ریاض کے فیصلے سے راولپنڈی کی سیاست میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور سیاسی کارکنان شہر یار ریاض کے اس فیصلے کومسلم لیگ ن راولپنڈی کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں ادھر شہر یار ریاض نے رابطہ کرنے پر آن لائن کو بتایا کہ کہ چونکہ مسلم لیگ ن اب عوامی سیاست اور خدمت کے منشور سے ہٹ چکی تھی راولپنڈی میں پارٹی لٹیروں اور ڈکیتوں کے ہاتھ میں یرغمال بنی ہوئی تھی جس کے لئے ہم نے کئی مرتبہ نشاندہی کی لیکن کسی نے ہماری بات نہیں سنی جس کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ ہمارے جیسے لوگ اب مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں چل سکتے جس کے لئے میں نے مکمل غور وفکر کے بعد اپنا راستہ چن لیا انہوں نے کہا کہ 2008سے2013تک کے 5سال کے دوران رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے میں نے شہر اور عوام کی جو خدمت کی وہ آج بھی ریکارڈ پر ہے ہم نے کبھی پارٹی کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال نہیں کیا بلکہ اپنی جیب سے خرچ کر کے حلقے کے عوام کی خدمت کی اور اسی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لئے نئے راستے کا تعین کیا کیونکہ عمران خان ایک طویل عرصے سے کرپشن فری پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس وقت پوری قوم کو عمران خان کی حمائیت کرنی چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بھی قومی اسمبلی کے نئے حلقہ این اے62اور صوبائی حلقہ پی پی 18سے امیدوار ہوں تاہم اس حوالے سے عمران خان جو فیصلہ کریں گے اسے ترجیح دی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…