منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیمرا نے 17نیوز چینلز کو نواز شریف سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر بڑی سزا سنادی،چینلز کو پرائم ٹائم کے دوران معذرت بھی نشر کرنے کا حکم 

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی (پیمرا) نے 17نیوز چینلز کو میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی غلط خبر نشر کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ جن چینلز کو 10لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ان میں جیو نیوز، رائل نیوز، 92نیوز، دنیا ٹی وی، چینل 5، آج ٹی وی،

دن نیوز، ایکسپریس نیوز، روز ٹی وی، سماء ٹی وی ، ڈان نیوز ، اے آر وائی نیوز، وقت ٹی وی ، بول نیوز، کے ٹی این نیوز اور کوہِ نورٹی وی شامل ہیں جبکہ مشرق ٹی وی کومذکورہ خبرکاغلط ٹکر چلانے پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے۔پیمرا نے ان تمام 17چینلز کو 19اپریل کو اظہاروجوہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی شنوائی کیلئے 24اپریل کو طلب کیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ تحریری جوابات داخل کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔ علاوہ ازیں تمام چینلز کو 6مئی کو پرائم ٹائم کے دوران معذرت نشر کرنے کا بھی حکم دیا گیاہے۔ مزید برآں تمام چینلز کو اپنے تاخیری نظام کو مؤثر بنانے اور ضابطۂ اخلاق کی پیروی کیلئے ادارہ جاتی نگران کمیٹی تشکیل دینے اور مؤثربنانے کا بھی حکم دیا ہے۔فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اتھارٹی پیمرا آرڈیننس 2002(ترمیم شدہ )ایکٹ 2007 کی سیکشن 30کے تحت چینلز کے لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کی کاروائی کا آغاز کر دے گی۔  پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی (پیمرا) نے 17نیوز چینلز کو میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی غلط خبر نشر کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ جن چینلز کو 10لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ان میں جیو نیوز، رائل نیوز، 92نیوز، دنیا ٹی وی، چینل 5، آج ٹی وی، دن نیوز، ایکسپریس نیوز، روز ٹی وی، سماء ٹی وی ، ڈان نیوز ، اے آر وائی نیوز، وقت ٹی وی ، بول نیوز، کے ٹی این نیوز اور کوہِ نورٹی وی شامل ہیں

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…