جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور جلسے کے بعد تحریک انصاف کا بڑافیصلہ، عمران خان اب کہاں 2بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے؟ دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 4  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 1979 میں خلائی مخلوق نے ہی کونسلر بنوایا تھا ٗنائن الیون کے بعد وزیر ستان کے عوام پر جو گزری اْس پر پی ٹی آئی کے علاوہ کسی نے دھیان نہیں دیا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ فاٹا کے شہریوں کو برابر حقوق دیے جائیں۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ نائن الیون کے بعد وزیر ستان کے عوام پر جو گزری اْس پر پی ٹی آئی کے علاوہ کسی نے دھیان نہیں دیا،

ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ فاٹا کے شہریوں کو برابر حقوق دیے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جو بریفنگ دی ہے اس کے مطابق فاٹا میں رواں سال بلدیاتی انتخابات اور اگلے برس صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوں گے۔ان ہوں نے کہاکہ ہم نے قومی سطح کی مہم کا آغاز لاہور سے کر دیا ہے جس کے بعد 2 بڑے اجتماعات کرنے جا رہے ہیں، پہلا جلسہ 11 مئی کو وزیر ستان اور دوسرا 12 مئی کو کراچی میں ہو گا جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر فاٹا کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انتخابات میں تاخیر کسی طور پر بھی قبول نہیں اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونا ہی سب کے مفاد میں ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقیدن کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ہیں اور اقامہ متحدہ عرب امارات کا رکھا ہوا ہے، اعلیٰ ترین عہدوں کے باوجود انہیں پاکستان کی شہریت پر ہی اعتبار نہیں تو سیاست میں کیوں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف مقدمہ ثابت ہو گیا ہے، میاں صاحب،آپ کا گھر میں مقابلہ ہو تو ہو تاہم سیاست میں آپ مقابلے کے اہل نہیں ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا بطور سیاسی جماعت قائم رہنا ممکن نہیں ہے کیوں کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف نے اپنا جب کہ نواز شریف اور پرویز رشید اپنا گروپ بنا رکھا ہے،  بچوں نے بھی اپنا گروپ بنایا ہوا ہے لہذا الیکشن میں ہمیں ٹوٹی پھوٹی پی ایم ایل این ملے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات کے نزدیک آتے ہی اصل ایجنڈا عمران خان کے 11 نکات ہی ہوں گے اور یہ سب جیل جا چکے ہوں گے یا جیل جانے کی تیاری میں ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف 1979 میں کونسلر کا الیکشن بھی ہار گئے تھے لیکن انہیں خلائی مخلوق نے ہی کونسلر بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…