اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب صحت کے لحاظ سے سب سے آگے ہے‘ پورے پنجاب کے اضلاع میں اس وقت 9سٹی سکین مشینیں کام کررہی ہیں‘ مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے‘ ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کے لئے ہر قسم کی سہولیات اور ادویات موجود ہیں۔ جمعہ کو شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں

جنہوں نے حکومت پنجاب کے اخراجات پر ہسپتال مکمل کرنے میں وقت صرف کیا۔ اس کے ساتھ میں وہاڑی کے تمام لوگوں کو اس ڈسٹرکٹ ہسپتال کے بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بدقسمتی سے پاکستان ہیپاٹائٹس کے مرض میں پائے جانے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ اس ہسپتال سے نہ صرف وہاڑی بلکہ مختلف علاقوں کے لوگ علاج سے فیض یاب ہوسکیں گے۔ اس ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کے لئے ہر قسم کی سہولیات اور ادویات موجود ہیں صوبہ پنجاب صحت کے لحاظ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک کا بھی مقابلہ کرسکتا ہے یہاں پر سی ٹی سکین کا بھی افتتاح کیا گیا ہے سی ٹی سکین کی مشینیں پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم کی جارہی ہیں پورے پنجاب کے اضلاع میں اس وقت نو سی ٹی سکین مشینیں کام کررہیں۔ بیس مزید سی ٹی سکین کی مشینیں قائم کی جارہی ہیں۔ یہ تمام مشینیں جاپانی کمپنیوں سے خریدی گئی ہیں سی ٹی سکین مشین چوبیس گھنٹے کام کررہی ہیں مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…