پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018 کیلئے مکمل تیار ہے ٗترجمان

datetime 4  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 کیلئے مکمل تیار ہیں ٗ انتخابات کوئی خلائی مخلوق کرا رہی ہے اس کی تردید کرتے ہیں ٗ یہ بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے ۔ جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کوئی خلائی مخلوق کرا رہی ہے اس کی تردید کرتے ہیں ،یہ بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے ٗآئین کے

تحت الیکشن کمیشن آئینی ٗقانونی ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے ٗاہم منصب پر فائز شخصیات ایسے بیانات سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات محض قیاس آرائیوں اورمفروضوں پر مبنی ہوتے ہیں اور آئین کے منافی اور آئین کاتمسخر اڑانے کے مترادف ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کریگی ٗ آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے اور الیکشن 90 دن میں نہیں بلکہ 60 دن میں ہوں گے جب کہ خلائی مخلوق انتخابات کرائے گی تاہم ہم انتخابات میں حصہ لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…