اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

میں نے تعارف کروایا جس پر سکیورٹی والوں نے کہا کہ دوسری طرف منہ کرکے کھڑے ہوجاؤ،امریکہ میں تلاشی دینے والے شاہد خاقان عباسی کی وجہ سے تحریک انصاف کے سینیٹرکا اسلام آباد میں کیا حال ہوا؟افسوسناک انکشافات

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) ایوان بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے سیکیورٹی روٹ کے باعث انہیں مارگلہ روڈ پر 25منٹ تک روکے جانے پر تحریک استحقاق پیش کر دی جوچیئرمیننے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دی ،

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ امریکہ میں جو سلوک کیا گیا وہ سب کو پتہ ہے لیکن پاکستان میں ان کے لئے سیکیورٹی روٹ لگا پرلوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔ ایوان بالا میں جمعرات کو اجلاس شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے اورکہا کہ وہ تحریک استحقاق پیش کرنا چاہتے ہیں، چئیرمین نے انہیں تحریک استحقاق پیش کرنے کی اجازت دی تو سینیٹر محسن عزیز نے بتایا کہ انہیں9 مارچ کو رات 8 بجے اسلام آباد میں واک کے دوران پولیس والوں نے روکا ،پولیس والوں نے کہا کہ وزیراعظم کا روٹ لگا ہے ،مجھے مارگلہ روڈ پر راستے سے گزرنے نہیں دیا گیا اور کہا گیا کہ وزیراعظم کا قافلہ گزرنے والا ہے ،میں نے تعارف کروایا کہ میں سینیٹر ہوں جس پر سکیورٹی والوں نے کہا کہ دوسری طرف منہ کرکے کھڑے ہوجاو۔ پچیس منٹ تک میرے ساتھ یہی کچھ ہوتا رہا،میں نے کہا کہ میں نہیں رکوں گا ،چاہے گولی مار دو۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی طرح یہ حکمران بھی تین قافلوں کی صورت میں نکلتے ہیں۔وزیر اعظم کی امریکہ میں جو صورت حال تھی وہ سب کو پتہ ہے لیکن یہاں ان کے روٹ پر ہماری تذلیل کی جاتی ہے۔بطور سینیٹر ہی نہیں بطور پاکستانی بھی ایسا نہیں ہونا چاہئے ،اس صورتحال کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرتا ہوں۔چئیرمین سینٹ نے استحقاق منظور کرتے ہوئے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…