پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

گھر میں گھس کر انیس سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے نیوکراچی میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان لڑکی کومبینہ طور پر ذیاتی کے بعد قتل جبکہ لڑکی کے بھائی کو زخمی کردیاہے،پولیس حکام کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے نیو کراچی میں سیکٹر 11E. کے ایک گھر میں پیش آیا،جہاں پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرانیس سالہ لڑکی رمشاکومبینہ طورپر ذیادتی کانشانہ بنایا اور

پھر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا جبکہ لڑکی کے بھائی کو بھی زخمی کردیا،جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے لڑکی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لڑکی کے والد اورمالک مکان سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،لڑکی کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈکرلیا گیا ہے ،مقتولہ کی والدہ نے اپنے بیان میں پولیس کوبتایا ہے کہ ان کی اپنے شوہر سے تیرہ سال قبل علیحدگی ہوگئی تھی،اوروہ ملازمت کرتی ہیں اورجب یہ واقعہ ہوا وہ کام پر تھیں،گھرآئی توبیٹے اوربیٹی کوخون میں لت پت دیکھا،مقتولہ کی والدہ کے مطابق زخمی ہونے والا بیٹا آئی سی یو میں ہے بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے،میری بیٹی نے دو ماہ قبل نوکری شروع کی تھی،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں،میری بیٹی کی زکی نامی لڑکے سے دوستی تھی،زکی اور میری بیٹی ایک ساتھ ہی نوکری کرتے تھے، پولیس کے مطابق جائے وقوع سے لڑکی اور اس کے بھائی کا فون غائب ہے،رمشا،اسکے بھائی وجاہت اوروالدہ کا فون ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے، واقعے کی جگہ کی جیو فینسنگ بھی کرائی جارہی ہے،جلد ہی واقعے کی اصل وجوہات کا پتالگالیاجائے گا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کو بھی جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…