اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

خبردار ہوشیار حجامہ کرانا سے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں ،عطائی حجامہ ساز سرگرم، حجامہ کے نام پر عوام کی صحت سے کھیلنے لگے، محکمہ صحت کے قابو سے باہر ہو گئے

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

رائے ونڈ ( نیوز ڈیسک) بیرون تبلیغی مرکز بازار میں حجامہ کے نام پر عوام کی صحت سے کھیلنے والے عطائی محکمہ صحت کے قابو میں نہ آسکے ،سربمہر کی گئی دکانیں مختلف طریقوں سے کھول کر اپنا سازاسامان نکال لیا اور چوری چھپے بیماریاں پھیلانے کا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،تبلیغی مرکز بازار میں تبلیغی مندوبین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ تو صدیوں سے جاری ہے ،اشیاء خوردونوش سمیت دنیا بھر کی اشیاء ضروریہ عام بازاروں سے کہیں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں

اور کوئی پوچھنے والا نہیں ،اس طرح غیر ملکی مندوبین کی کھال ادھیڑکر یہاں کے لالچی لوگوں نے اربوں کی جائیدادیں بنالی ہیں لیکن تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد نے کبھی کسی سے کوئی شکوہ نہیں کیا ،اس بات کی دیکھا دیکھی پچھلے چند مہینوں سے یہاں پر اچانک حجامہ کرنے والے نامعلوم مشکوک افراد نے تبلیغی مرکز کے اطراف میں یلغار کردی اور رسول اللہ ؐ کی حجامہ کروانے کی سنت پوری کرنے کے نام پر تبلیغی مندوبین کو بیدردی سے لوٹنا شروع کردیا ہے،عطائی حجامہ ساز بغیر حفاظتی اقدامات مندوبین کا حجامہ کرتے ہیں ،جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد جلدی امراض میں مبتلا ہوکر بیماریاں سمیٹ چکے ہیں ،لیکن وہ اس کو اللہ کی رضا کہتے ہیں،محکمہ صحت کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گزشتہ دنوں ان عطائی حجامہ سنٹروں کا گرینڈ آپریشن کیا اور تمام حجامہ سنٹروں کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے سربمہر کردیا گیا ،لیکن اس کے بعد سربمہر کئے گئے سنٹروں کے مالکان نے اپنی دکانوں کو آگے پیچھے سے نقب لگاکر اندر سے ضروری سامان نکال لیا اور ارد گرد نئے سرے سے کام شروع کردیا ہے ،دوسری طرح تبلیغی مندوبین جو کہ حجامہ کے عادی بن چکے ہیں ،چوری چھپے حجامہ کروانے کے ان عطائیوں کو پہلے سے دوگنا سروس چارجز ادا کررہے ہیں ،اس سلسلے میں تبلیغی جماعت کے اکابرین نے اپنا مؤقف دینے سے گریز کیا ہے ،ہمیشہ کی طرح میڈیا کو بھی کسی نے شکائت نہیں کی بلکہ صحافیوں نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مذکورہ تشویش ناک صورت حال محکمہ تک واضح کی ہے تاکہ عوام کی صحت محفوظ رہے ۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…