منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

خواتین سے غیر اخلاقی گفتگو پر تحریک انصاف کا ن لیگ کو کرارا جواب، رانا ثناء کی غیر اخلاقی گفتگو پر شہباز شریف نے معافی مانگ لی

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد نے صدر سی پی این ای ضیا شاہد کی قیادت میں یہاں ملاقات کی ۔وفد نے سرکاری اشتہارات کے اجراء اور ادائیگیوں پر محکمہ اطلاعات پنجاب کی کارکردگی کو سراہا۔صدر سی پی این ای ضیاء شاہد نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب میں اشتہارات کی تقسیم شفاف طریقے سے ہو رہی ہیں اورمحکمہ اطلاعات نے اشتہارات کی تقسیم کے لئے فول پروف طریقہ کار اپنا یا ہوا ہے۔

آپ کی ٹیم انتہائی فعال او رمتحرک انداز میں کام کررہی ہے۔وفد سی پی این ای نے صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے دن رات محنت کرنے پر محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی محنت کے سبھی مداح ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 10برس میں پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔سندھ میں گزشتہ 10برس کے دوران کام نہیں ہوئے بلکہ سندھ کو ریورس گیئر لگا ہے اس لئے سند ھ میں بھی شہبازشریف ہونا چاہیے۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم الیکشن کی طرف جا رہی ہے ،امید ہے کہ فری اور فیئر الیکشن ہوں گے ۔اسی میں جمہوریت اور پاکستان کی بقا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کارکردگی کی بنیادپر ہوں گے اورووٹر کارکردگی پر ہی ووٹ ڈالے گا ۔ اس ضمن میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ حقائق کو حقائق کے طو رپر سامنے لایا جانا چاہیے اسی میں پاکستان کا فائدہ ہے۔بے بنیاد الزامات پاکستان کے مفاد میں نہیں ۔ وزیراعلی نے کہاکہ سی پی این ای کی جانب سے محکمہ اطلاعات کی تعریف خوش آئند ہے اور میں محکمہ اطلاعات کی پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن میں سب کو یکساں مواقع ملنے سے ہی پاکستان کا مستقبل تابناک ہوگا ۔عمران خان کو کے پی کے میں 11نکات پر عملدرآمد کرنے کا شاندار موقع ملالیکن

انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا۔ ہم نے پنجاب میں ہر شعبہ کی بہتری کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان 70برس سے ہچکولے لے رہا ہے اوراب اس وطن عزیز کو سب نے ملکر مشاورت کے ساتھ آگے لیکر جانا ہے ۔ گھبرانے کی قطعا ضرورت نہیں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ۔پنجاب کے ساتھ دیگر صوبوں کی ترقی بھی ضروری ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور

خوشحالی کے لئے 10برس کے دوران بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں ۔جنوبی پنجاب کی 31فیصد آبادی کے لئے 42فیصد ترقیاتی فنڈ ز رکھے گئے اور ہر پروگرام میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ 10فیصد زائد رکھا گیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خوا ہ ہوں ۔صوبائی وزراء مجتبی شجاح الرحمن ، رانا مشہود احمد، زعیم حسین قادری، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، پریس سیکرٹری وزیراعلی شعیب بن عزیز ، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، ڈی جی پی آر شاہد اقبال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…