جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

نواز شریف نےجب زرداری سے مشرف کے مواخذے کی بات کی تو انہوں نے آگے سے کیا جواب دیا، کونسے تین ملک سابق آرمی چیف کی پشت پناہی کر رہے تھے؟اسوقت وہاں اور کون موجود تھا؟خواجہ آصف کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے آصف زرداری پر احسانات ہیں، ہم نے زرداری کو پیپلز پارٹی پر قبضے کرنے میں مدد فراہم کی، وہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دے کر باہر چلے گئے اور باہر بیٹھ کر معافی کی درخواست بھجواتے رہے ، آصف زرداری کو پچھتاوا ہے کہ پتا نہیں کس

موڈ میں اینٹ سے اینٹ کا بیان دے دیا ، بے نظیر کے ساتھی اور بھٹو کے وفادار آصف زرداری کے ساتھ نہیں پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے آصف زرداری کو پیپلز پارٹی پر قبضے میں مدد کی بلاول بھٹو بھی اس بات کے گواہ ہیں خواجہ آصف نے کہا کہ بی بی کی شہادت کے بعد میں اور میاں نواز شریف آصف زرداری سے ملنے ان کے گھر گئے تو ہمیں الگ کمرے میں لے جا کر آصف زرداری نے منتیں شروع کر دیں کہ میں اس پارٹی کی کمان سنبھالنا چاہتا ہوں اور آپ لوگ میری مدد کریں ۔ اس کے بعد ایک سیریز آف ایونٹس ہوئے اور مخدوم امین فہیم سمیت بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے وفادار ساتھیوں کو سائیڈ لائن کیا گیا وہ لوگ زرداری کے ساتھ نہیں ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر آصف زرداری اجازت دینگے تو میں یہ پوری سٹوری کسی پروگرام میں سنا دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے آصف زرداری پر احسانات ہیں ۔ پیپلز پارٹی پر قبضہ میں ہم نے زرداری کی مکمل مدد کی ۔ بلاول کو بلا کر انہوں نے خود بتایا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف نے مجھے پارٹی پر قبضہ کرنے میں مدد کی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے یہ سب ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کیا تاکہ ملک کو آگے بڑھایا جا سکے انہوں نے کہا کہ زرداری دور میں ہم نے مشرف کے مواخذے کی بات کی تو آصف زرداری نے

کہا کہ ہم نے امریکہ ، ابو ظہبی اور یو کے کو گارنٹی دی ہوئی ہے مشرف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرینگے اس گفتگو کے وقت اسفند یار ولی بھی موجود تھے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دے کرآصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے اور وہاں سے معافی کی درخواستیں بھجواتے رہے ۔ وہ شائد پچھتا رہے ہیں کہ ایسان بیان کیوں دے دیا ۔ میں جو باتیں کر رہا ہوں

عینی شاہد کی حیثیت سے کر رہا ہوں ۔ خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک کو میرے کیس میں وکالت سے روک دیا اور جب میں نے ان سے وجہ پوچھنے کے لئے فون کیا تو انہوں نے اشتہار لگا دیئے کہ خواجہ آصف نواز شریف کے لئے مجھے فون کر رہا ہے ۔ خواجہ آصف نے شکوہ کیا کہ میں نے ہمیشہ زرداری صاحب سے نبھا کیا ہے مگر انہوں نے میرے ساتھ کبھی نبھا نہیں کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…