بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہورمیں گلے سڑے پھلوں او ر سبزیوں سے اچار اور مربہ تیار کرنے والی فیکٹری3 سوئٹس پروڈکشن یونٹ سربمہر،فوڈ اتھارٹی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے، متعدد بڑے نام زد میں آ گئے

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے میٹھے مربے، کٹھے اچار میں گندگی کی بھرمار,پھپھوندی لگے گلے سڑے پھلوں او ر سبزیوں سے اچار اور مربہ کی تیار کرنے پر معروف فیکڑی سیل جبکہ کاسمیٹکس رنگوں کے استعمال ، زائدلمعیاد اشیائے خورونوش کی فروخت پر3 سوئٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ سربمہر کردیے۔ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر60,000کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ بارہ دری روڈ پر واقع معروف ممتاز فوڈز اچار اور مربہ پروڈکشن یونٹ کو اچار اور مربہ کی تیاری میں کیمیکل، مصنوعی اور مضر صحت ٹیکسٹائل رنگوں کا استعمال کرنے پر سیل کردیا۔ اچار اور مربوں کی تیاری گلے سڑے، بدبودار، غیر معیاری پھل او ر سبزیوں سے کی جا رہی تھی۔پروڈکشن یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، کاکروچوں اورحشرات کی بھرمار پائی گئی۔ فیکٹری سے تیار کردہ مربہ جات اور اچار خوب صورت پیکنگ میں بڑے بڑے سٹورز پر سپلائی کیے جاتے تھے۔ جبکہ 1270 کلو اچار، 900 کلو مربے، 1800 کلو اچار اور مربوں کا خام مال برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ گھر کے تیار کردہ اچار اور مربہ جات کے استعمال کو ترجیح دیں۔ بازاری اشیاء خوردونوش معیار اور غذائیت میں گھر کی بنی اشیاء سے کم تر ہوتی ہیں۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اچار، مربہ جات، سکوائش اور دیگر ایسی اشیاء گھر میں تیار کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے گلبرگ میں موجود شیزان انڈسٹری بیکری اینڈ کنفیکشنرز،سمن آباد میں پاک سوئٹس اور واہگہ ٹاؤن میں کامران

سوئٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹکودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی، کاسمیٹکس کلرز ،ناقص آئل ، حشرات کی بہتات اورزائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی پر پروڈکشن یونٹس کوسیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں فوڈ دوسری جانب سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں مزید کاروائیاں کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،ناقص تیل ،کھلے رنگ اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے،

ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر60,000 کے جرمانے عائد کئے ۔جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں11

فوڈ پوائنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی پر سر بمہرکر دیا گیا۔ جبکہ متعددفوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر3لاکھ61ہزار کے جرمانے عائدکیے۔جبکہ750کلو بیکری آئٹمز،155لٹر مضر صحت دودھ،150کلومٹھائی،60کلو ناقص اچار اور دیگر اشیاء تلف کردی گئیں۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے نا قص انتظامات ، غیر معیاری اور زائد المعیاد خوراک مہیا کرنے پر 6فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے46

فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 2لاکھ 66ہزارکے جرمانے عائد کیے۔ 1366زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس ، 800خراب انڈے،1.5کلو کیمیکل، 100کلو دہی اوربھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے 250 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر7فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر1لاکھ52ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے ۔ زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر65000کے جرمانے عائد کئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا

اور گردونواح میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے حشرات کی بہتات،مصنوئی فلیورز،سکرین، کیمیکل کے استعمال پر2قلفی اور2سویٹس پروڈکشن یونٹس سر بمہر کر دیے۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر132000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…