اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے پاکستانی جھنڈا پھینکو پھر جلسے میں آنے دینگے، پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں پاکستانی پرچم لے کر آنے والے نوجوان کو جلسے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، پاکستانی پرچم چلے بھی تو ہم اپنے مطالبات پیش کر سکتے ہیں، نوجوان کے اصرار پر جلسے کے منتظمین نے دھکے دیکر باہر نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کی
پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے اور جماعت کے جلسے میں پاکستان کے پرچم کی کوئی جگہ نہیںجبکہ لاہور میں ہونے والے جلسے میں بھی پاکستانی پرچم کو ممنوع قرار دیا گیا تھا اور اب پھر پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں پاکستانی پرچم لانے والے ایک نوجوان کو جلسے میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں سوات کا شہری پاکستانی جھنڈا لے کر آیا تو پی ٹی ایم کے کارکنوں نے نوجوان کو جھنڈے سمیت جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ روکے جانے پر نوجوان نے پی ٹی ایم کے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا ہم اپنی شکایات پاکستانی جھنڈے تلے نہیں کر سکتے؟جس پر وہاں موجود پی ٹی ایم کارکنوں نے با آواز بلند کہا کہ جھنڈا پھینکو پھر ہی اندر آسکو گے۔ پی ٹی ایم کے جلسے میں پاکستانی جھنڈا لیکر آنے سے روکنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہےپشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں پاکستانی پرچم لانے والے ایک نوجوان کو جلسے میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں سوات کا شہری پاکستانی جھنڈا لے کر آیا تو پی ٹی ایم کے کارکنوں نے نوجوان کو جھنڈے سمیت جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ روکے جانے پر نوجوان نے پی ٹی ایم کے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا ہم اپنی شکایات پاکستانی جھنڈے تلے نہیں کر سکتے؟جس پر وہاں موجود پی ٹی ایم کارکنوں نے با آواز بلند کہا کہ جھنڈا پھینکو پھر ہی اندر آسکو گے۔ پی ٹی ایم کے جلسے میں پاکستانی جھنڈا لیکر آنے سے روکنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے