بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی فوجی اتاشی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا یا نہیں، وزارت داخلہ نے فیصلہ سنا دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی جان لینے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ میں امریکی سفارت کار کی گاڑی سے نوجوان عتیق کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے معاملے کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اپنی رائے قائم کرتے ہوئے کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ

ویانا کنونشن کے تحت امریکی سفارت کار کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے، پاکستان کے سفارت کار ایران اور نئی دہلی میں ایسے کیسوں میں سفارتی استثنیٰ لے چکے ہیں اس لیے ویانا کنونشن سفارتی استثنیٰ دینے کا پاکستان کو بھی پابند کر تا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت کار نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا دی تھی جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا تھا۔‎‎



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…