اسلام آباد(نیوزڈیسک) یوفون آج سے 09 مئی تک پاکستان کے مختلف ہائر ایجوکیشن فراہم کرنے والے تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے اپنے معروف سمر انٹرن شپ پروگرام (ایس آئی پی) 2018 کے لئے انٹرنس کی بھرتی کریں گے ۔ یوفون کا سمر انٹرن شپ پروگرام اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ وہ ان طلب علموں کی رہنمائی کرے جو جاب مارکیٹ میں آنے کے لئے تیار ہیں۔ ان طالب علموں کو تجربہ کار پروفیشنل افراد کی نگرانی میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ یہ انٹرن شپ پروگرام سالانہ منعقد ہوتا ہے
جس کے ذریعے محدود تعداد میں طالب علموں کو میرٹ پر مبنی طریقے سے منتخب کرکے 6 سے 8 ہفتوں تک ادارے میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔یوفون کے جی ایم ہیومن ریسورس سید ذوالفقار علی زیدی نے بتایا، ” سمر انٹرن شپ پروگرام رہنمائی فراہم کرنے اور نوکری کے دوران تربیت فراہم کرنے کی مناسبت سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ منتخب امیدواروں کی کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے رئنمائی ہو سکے اور وہ کارپوریٹ ورلڈ کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہو سکیں۔ سمر انٹرن شپ پروگرام انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان موجود خلا کو بھرنے کی یوفون کی ایک کوشش ہے جس کے باعث مستقبل میں ادارے کی کاروباری ضروریات کے لئے باصلاحیت طالب علم دستیاب ہوں گے۔انٹرن شپ کی یہ مہم پاکستان کے صف اول کی یونیورسٹیوں میں چلائی جائے گی جن میں بحریہ یونیورسٹی (اسلام آباد)، نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (اسلام آباد)، نسٹ بزنس اسکول/نسٹ اسکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز (اسلام آباد)، نسٹ اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز (اسلام آباد)، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (صوابی) ، نسٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج (کراچی) ، نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (کراچی)، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کراچی)، کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ، کالج آف الیکٹریکل اینڈ میکینیکل انجینئرنگ (راولپنڈی)، ملٹری کالج آف سگنلز (راولپنڈی)، لاہور اسکول آف اکنامکس، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور شامل ہیں۔