ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

نیو اسلام آبادائیرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ویڈیو بنانے والے مشکوک ڈرون کی تباہی،ایسے ملک کے تین شہری گرفتار جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیواسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ویڈیو بنانے والے ایک مشکوک ڈرون کو تباہ کردیا۔نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ترجمان کے مطابق 3 چینی باشندے ڈرون کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ کی ویڈیو بنارہے تھے کہ اے ایس ایف اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون پر فائرنگ کر دی۔ نجی ٹی وی نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ گولیاں لگنے سے

ڈرون کیمرہ تباہ ہوگیا ٗ خلاف ورزی کرنے والے چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چینی باشندوں اور تباہ شدہ ڈرون کیمرے کو سیکورٹی فورس نے تحویل میں لے لیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ ملک کا جدید ترین ہوائی اڈہ ہے تاہم ابھی تک یہ باقاعدہ طور پر آپریشنل نہیں ہوا۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بغیر اجازت ایئرپورٹ کی تصاویر لینا یا وڈیو بنانا ممنوع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…