پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

رمضان المبارک کی وجہ سے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈو ل میں تبدیلی، پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

کراچی(نیوزڈیسک)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) کے چیئر مین شرف الزماں نے کہا ہے کہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان رمضان المبارک میں کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباء و اساتذہ مکمل یکسوئی کے ساتھ عبادت کر سکیں اور چھٹیوں کا مقصد بھی پورا ہو جائے انہوں نے کہا کہ والدین اور طلباء کی جانب سے پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ پر یکم رمضان سے گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے دباؤ ہے شرف الزماں نے کہا کہ برسا برس سے

چھٹیوں کا شیڈ و ل میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے جبکہ موسمی تغیر کی وجہ سے اکثر گرمیوں یا سردیوں کی چھٹیوں سے قبل ہی موسم میں شدت آجاتی ہے لہذا چھٹیوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی آنا چاہیے جس سے والدین ، سرپرست حضرات ، اسکول منتظمین ،اساتذہ اور طلباء کو بھی فائدہ ہو گاشرف الزماں نے کہا کہ 15 مئی سے رمضان المبارک شروع ہو ر ہے ہیں جبکہ گرمیاں ابھی سے شروع ہوچکی ہیں جبکہ آگے موسم میں مزید شدت کا اندیشہ ہے جس سے طلباء کا برا حال ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں 18,18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اسکولوں میں پڑھنے والے بچے گرمی کی شدت سے بے ہوش بھی ہوجاتے ہیں شرف الزماں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کا حال تو اس سے بھی برا ہے چونکہ وہاں بجلی کا کوئی متبادل انتظام ہی موجود نہیں ہوتا جبکہ سینکڑوں ایسے اسکول ہیں جہاں بجلی کئی کئی سالوں سے کٹی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ پورے پورے دن شدید گرمی میں درس وتدریس کا کام سرانجام دیتے ہیں اور افسران بالا سے شکایت کرنے کے باوجود بھی آج تک ان اسکولوں کی بجلی بحال نہیں ہو سکی انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن سندھ کے چیئر مین شرف الزماں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور

صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب دہڑ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دیں تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے شرف الزماں نے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم 15مئی یکم رمضان سے چھٹیوں کا اعلان کردے تو ماہ جولائی میں اسکول کھلنے کے بعد اساتذہ اور طلباء کو جشن آزادی کی بھر پور تیاری کے لئے مزید 10,12 روز مل جائیں گے اور نئی نسل کو جشن آزادی کے مقاصد سے پوری طرح آگاہ کیا جاسکے گا چونکہ نئی نسل کو قیام پاکستان اور اپنے بزرگوں کی قربانیوں سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…