جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عبداللہ عبداللہ کے پاکستانی فوجیوں کی لاشیں حوالے کرنے کے دعوے کے بعدپاکستان نے بھی تصدیق کردی، افغان فورسز کے ہاتھوں کتنے پاکستانی فوجی شہیداور کتنے اغواء ہوئے؟افسوسناک انکشافات

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے اور کلبھوشن اس کا ثبوت ہے ٗ کرم ایجنسی میں افغانستان سے ہماری افواج پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ٗ پانچ جوان شہید ہوئے ٗ ایک کو اغواء کرلیا گیا ٗپاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا ٗپاکستان شام کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں ٗ امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں سے متعلق اقدامات پرآگاہ کیا ہے ٗ

معاملے پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں ٗپاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کابھارتی دعویٰ جھوٹا، کھوکھلا اور بے بنیاد ہے ٗویانا کنونشن کے مطابق سفارتکاروں کو استثنیٰ ہوتا ہے ٗامریکی فوجی کرنل جوزف کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے سفارتی استثنیٰ پر رابطے کا انتظار ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کرم ایجنسی میں افغانستان سے ہماری افواج پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 5 جوان شہید ہوئے جب کہ ایک سپاہی کو اغوا کر لیا گیا ٗپاکستان نے اس مرحلے پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شام کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہمارے اپنے ملکی مفادات ہیں، کسی ملک کیساتھ غلط فہمیوں کی وجہ اس کے مفادات کو نہ ماننا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں سے متعلق اقدامات پرآگاہ کیا ہے ٗامریکا پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت یکم مئی سے محدود کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس معاملے پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں۔برطانوی سرزمین پر نریندرمودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر رد عمل میں ترجمان نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے

دہشت گرد اور ان کا سرغنہ کون ہے ٗ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے، پاکستان کی حراست میں کمانڈر کلبھوشن جادیو ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کابھارتی دعویٰ جھوٹا، کھوکھلا اور بے بنیاد ہے جس کی کھلے عام تردید کرچکے ہیں، بار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔بھارتی فضائیہ کی لڑاکا طیاروں کی تعداد دْگنی کرنے پر ترجمان نے رد عمل کے اظہار میں شعر پڑھا۔سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے

ٗدیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون ایک جانب، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ملوث امریکی فوجی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن کے مطابق سفارتکاروں کو استثنا ہوتا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے سفارتی استثنیٰ پر رابطے کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ڈیورنڈ لائن پر مزید کشیدگی کوروکنے کیلئے

مذاکرات جاری ہیں،خوست کے ضلع زازی میدان میں حالیہ جھڑپ پاکستانی فورسز کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے باعث ہوئی ، پاکستانی فوجیوں کی لاشیں پاکستان میں حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا کہ صوبہ خوست کے ضلع زازی میدان میں حالیہ جھڑپ پاکستانی فورسز کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے باعث ہوئی۔انکا کہنا تھاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے فوجی اور سفارتی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔ عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی فوجیوں کی لاشیں پاکستان میں حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…