بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کی نجکاری ملازمین کا معاشی قتل ثابت ہوگا،فاروق ستار

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے حصول کی جنگ ہر فورم پر لڑرہے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری گھاٹے کا سودا ہے، پی آئی اے کی نجکاری ملازمین کا معاشی قتل ثابت ہوگا،محنت کش اپنے حقوق کیلیے میدان عمل میں آچکا ہے،پی آئی اے میں بھی محنت کشوں کا راج ہوگا،ریفرنڈم میں جیت کر کسی کو بھی ملازم دشمن پالیسی نہیں بنانے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی آئی اے میں یونیئٹڈ ورکرز یونین اور پیپلز یونٹی کے کیمپ میں شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر لیبر ڈویژن کے انچارج انجینئرکاشف خان،جوائنٹ انچارج راشد علی،پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ بھی موجود تھے،پی آئی اے کے مرکزی دفتر کے قریب لگے کیمپ میں سابق سینیٹر نسرین جلیل بھی پہنچ گئیں،اس موقع پر شرکا جوش وخروش قابل دید تھا،سابق سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ شرکا کا جوش و خروش دیکھ کر اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ مزدور دشمنوں کو شکست ہوگی،انھوںنے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں کریںگے، لیبر ڈویژن کے انچارج انجینئرکاشف خان نے کہا کہ مخالفین پر شکست کا خوف چھایا ہوا،استحصالی عناصر کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ملازمین ہی ادارے کی طاقت ہیں،ملازمین سے ادارے کی اہمیت اور ترقی ہوتی ہے،انھوں نے کہا کہ فتح کے لمحات دن قریب ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…