اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے معاملے پر انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس قائم کردی‘ ٹاسک فورس انٹرنیٹ ووٹنگ سافٹ ویئر کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن آڈٹ کرے گی‘ نادرا کے بنائے گئے سسٹم کا جائزہ لیکر سفارشات سپریم کورٹ میں پیش کی جائیں گی‘ انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس سات ماہرین پر مشتمل ہے۔ جمعرات کو سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک
فورس تشکیل دیدی۔ ٹاسک فورس سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تشکیل دی گئی ہے۔ انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس بطور تھرڈ پارٹی نادرا کے آئی ووٹنگ سافٹ ویئر کا ٹیکنیکل آڈٹ کرے گی۔ ٹاسک فورس نادرا کے بنائے سسٹم کا جائزہ لیکر سفارشات تیار کرے گی۔ ٹاسک فورس سات ماہرین پر مشتمل ہے اس کے علاوہ انٹرنیٹ ووٹنگ سافٹ ویئر کا تکنیکی آڈٹ بھی کرے گی سفارشات دینے کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کو 2018 کے انتخابات میں ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔