کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں نگراں کابینہ اور وزیراعلی کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے حزب اختلاف کی جماعتیں سرگرم ہوگئیں ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کی بیٹھک، نگراں وزیراعلی کے لئے تین میں سے ایک سید غوث علی شاہ کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی، سید غوث علی شاہ نے بھی نیم رضا مندی ظاہر کردی
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماں کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے لئے مشاورت ہوئی اور نگراں کابینہ کے لئے ناموں پر غور کیا گیا ملاقات میں پیر صدرالدین شاہ راشدی، اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، سردار رحیم، سید سردار احمد سمیت دئگر شریک تھے ملاقات میں فنکشنل لیگ کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے لئے سابق وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ کا نام دیا گیا جس پر ایم کیوایم رہنماں نے اتفاق کیا سید غوث علی شاہ اس وقت لندن میں ہیں اور وہ آئندہ ہفتے پاکستان آئینگے سید غوث علی شاہ نے نگراں وزیراعلی کے لئے نیم رضا مندی ظاہر کردی ہے ایم کیوایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے نگراں کابینہ کے ناموں پر مشاورت ہورہی ہے فنکشنل لیگ کے دوستوں نے جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ کا نام نگران وزیراعلی کے لئے دیا ہے جس پر ہم نے اتفاق کیا ہے تاہم نگراں وزیراعلی کے لئے ہم مجموعی طور پر تین نام دینگے ایم کیوایم بھی نگراں وزیراعلی اور نگراں کابینہ کے ناموں پر مشاورت کررہے ہیں جنہیں جلد حتمی شکل دی جائیگی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تو نگراں سیٹ اپ کے لئے مشاورت کررہی ہے تاہم سندھ سرکار اس معاملے پر تاحال خاموش ہے پیپلزپارٹی کی جانب سے تاحال مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ زرائع کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے لئے ریٹائرڈ جسٹس کا نام پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔