اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے کچھ اداروں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر واضح کر دیا کہ اب شریف خاندان کو ریلیف نہیں ملنے والا۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ ان اداروں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ نواز شریف کا کسی کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہو رہا ،
فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیںہے اور عدلیہ اب محض انصاف ہی کرے گی۔ پاکستان کے مقتدر اداروں نے دو ٹوک انداز میں وزیراعظم کو کہا ہے کہ رعایت آپ کے لیے ہو سکتی ہے، راجہ ظفر الحق کے لیے چودھری نثار کے لیے ہو سکتی ہے، لیکن شریف خاندان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ،سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے نئے صدرشہباز شریف، حمزہ شہباز سلمان شہباز، حسین نواز اور حسن نواز کو رعایت دینے سے انکار کرتے ہوئے مقتدر اداروں نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ وہ اس فیصلے سے دو ٹوک انداز میں شریف خاندان کو آگاہ کر دیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مقتدر اداروں کو کہنا تھا کہ آپ کے اس فیصلے سے خلا سامنے آسکتا ہے اور میں اس پوزیشن میں نہیں کہ شریف خاندان کو جا کر کہہ دوں کہ آپ لمبے آرام پر چلے جائیں کیونکہ ایسے انہیں لگے گا کہ یہ سب کیا کرایا میرا ہے اور میں اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے ایسا کر رہا ہوں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے نئے صدرشہباز شریف، حمزہ شہباز سلمان شہباز، حسین نواز اور حسن نواز کو رعایت دینے سے انکار کرتے ہوئے مقتدر اداروں نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ وہ اس فیصلے سے دو ٹوک انداز میں شریف خاندان کو آگاہ کر دیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مقتدر اداروں کو کہنا تھا کہ آپ کے اس فیصلے
سے خلا سامنے آسکتا ہے اور میں اس پوزیشن میں نہیں کہ شریف خاندان کو جا کر کہہ دوں کہ آپ لمبے آرام پر چلے جائیں کیونکہ ایسے انہیں لگے گا کہ یہ سب کیا کرایا میرا ہے اور میں اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے ایسا کر رہا ہوں۔