ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم کی لندن آمد ، ایئرپورٹ پرزبردست استقبال

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی )دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچے جہاں برطانوی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ پیرے اور پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ان کا اسقبال کیا ، کانفرنس 20 اپریل تک جاری رہے گی۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچے جہاں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور برطانوی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ پیرے نے وزیراعظم کا

استقبال کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 25ویں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایگزیکٹو اور ریٹریٹ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔اس دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی برطانوی ملکہ الزبتھ، پرنس آف ویلز اور برطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔اجلاس سے دولت مشترکہ سربراہان کو باہمی تعاون کا موقع ملے گا۔اجلاس میں شرکت سے پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پر سامنے لانے میں بھی معاونت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…