اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک،نواز شریف اور مریم نواز کی ہنگامی طورپر لندن روانگی، مریم نے عوام سے اپیل کردی

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ٗ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز (آج) بدھ کو لندن روانہ ہوں گے۔شریف خاندان کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی روز سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں لہٰذا نواز شریف اور مریم نواز ان کی تیمارداری کیلئے لندن جائینگے اس حوالے سے مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ میری والدہ کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ کواپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔خیال رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جبکہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔19 مارچ کو بیگم کلثوم نواز کو ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز چیک اپ کیلئے ہسپتال لائے تھے جہاں ڈاکٹرز نے 10 گھنٹے طویل چیک اپ کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا تھا۔تاہم دو تین روز قبل کلثوم نواز کو ایک بار پھر ریڈیو تھراپی کیلئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں امکان ہے کہ وہ آئندہ دو سے تین ہفتے رہیں گی۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں لیکن خرابی صحت کے باعث وہ اب تک حلف نہیں لے سکی ۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ٗ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز (آج) بدھ کو لندن روانہ ہوں گے۔شریف خاندان کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی روز سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں لہٰذا نواز شریف اور مریم نواز ان کی تیمارداری کیلئے لندن جائینگے اس حوالے سے مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ میری والدہ کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ کواپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔خیال رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…