جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ کا بیانہ ووٹ کا تحفظ نہیں ا صل میں ’’ نوٹ‘‘کا بچائو ہے مگروہ ناکام ہوں گے ،سینیٹر چوہدری محمدسرور

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا بیانہ ووٹ کا تحفظ نہیںا صل میں ’’ نوٹ‘‘کا بچائو ہے مگر انکے تمام منصوبے اور ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ‘نگران حکومت کے معاملے میں کسی بھی مک مکائو کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘مر کزسمیت تمام صوبوں میںغیر جانبدار حکومتیں ہی شفا ف انتخابات کی ضمن ہوں گی۔

سپر یم کورٹ پر حملے کرنیوالے ملک اورقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ‘تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ہر صورت کامیاب ہوگی ‘29اپر یل کو مینار پاکستان پر چیئر مین عمران خان اپنے100دنوں کا ایجنڈہ دیں گے اور قوم کو بتائیں گے ہم اقتدارمیں آئے تومسائل کو کیسے حال کر نا ہے ۔وہ منگل کے روز 29اپر یل کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب ‘مر کزی سیکرٹری پبلسٹی وسیم چوہدری ‘رکن پنجاب اسمبلی شیخ خرم ‘مر کزی رکن عامر رحمن‘سابق رکن پنجاب اسد معظم ‘سید سجاد الحسن شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہے مگر اب انکے احتساب کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت انکو احتساب سے نہیں بچاسکتی وہ اب جتنا مرضی شو ر مچائے کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کو انکو واپس لانا ہی پڑیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اوراب کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور کر پشن کر نیوالے اپنے انجام سے دوچار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عدلیہ اور نیب کو تنقید کا نشانہ بنانے کی عادت بنا لی مگراب انکو اپنی ایسی عادتیں ختم کر کے آئین وقانون کی حکمرانی کو تسلیم کر نا پڑ یگا ورنہ انکے کیلئے مزید مسائل پیدا ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کیلئے ریموٹ کنٹرول نہیںآزاد اور خودمختار نگران حکومت ضروری ہے اور تحر یک انصاف کسی بھی صورت غیر جانبدار نگران حکومت کی راہ میں رکاوٹیں برداشت نہیں کر یں گی اور ملک میں ہر صورت غیر جانبدار نگران حکومت کا قیام ضروری ہے اسکے بغیر ملک میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے ۔مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی سیاست اپنی موت مر رہی ہے اور سیاسی جماعتوں سے لوگ تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ۔ وسیم چوہدری اور شیخ خرم نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت میں اب جیل نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے وہ قومی اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں مگر انکی دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…