پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ارکان نے وزیراعلی اور صوبائی وزرا کیلئے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر چوڑیاں رکھ دیں،پیپلزپارٹی کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستا ن تحریک انصاف کے ارکان نے پیر کو لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے پراحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی اور صوبائی وزرا کے لئے سیڑھیوں پر چوڑیاں رکھ دیں۔خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ ،حکمرانوں کی نااہلی کی سزا صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں ۔آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان اور ڈاکٹر سیما ضیا نے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے پر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا اور سیڑھیوں پر وزیراعلی سندھ، صوبائی وزرا اور حکومتی ارکان کے لئے چوڑیاں رکھ دی۔اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کا مقدمہ نہ لڑنے پر وزیراعلی سندھ یہ چوڑیاں پہن لیں سندھ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے اور نہ ہی وفاقی حکومت کے خلاف کوئی ٹھوس احتجاج کیا۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ کے نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی سزا صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی شمارندگی اجیرن کردی ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزرا کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں میں ٹیکس پیئر کے پیسے سے گھوم رہے ہیں اگر وفاق بجلی نہیں دے رہا تو آپ جا کر انکے ساتھ لڑیں اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں اب بہت ہوگیا سندھ کے عوام اٹھیں گے۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ نثار کھوڑو اور دئگر صوبائی وزرا کیوں وفاق سے صوبے کے عوام کا حق نہیں لیتے جائیں اور جاکر ہمارا حق ان سے چھینیں آخر عوام کب تک لوڈشیڈنگ کا عزاب جھیلتی رہے گی۔دریں اثناء پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر کے سہولت کار رہے ہیں ۔

انہیں پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق بھی حاصل نہیں ہے۔پی ٹی آئی والوں کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ چوڑیاں انہیں ریحام خان نے دی ہونگی۔ فاروق ستار سیف ہاؤس کے کہنے پر چلنے کا اب نقصان اٹھا رہے ہیں۔کوئی سیاسی جماعت سیف ہاؤس کی ہدایت پر چلے تو وہ سیاسی جماعت نہیں رہتی ۔پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پاکستان الیکشن سیل کے جوائنٹ انچارج نعیم راجپوت اور مقامی رہنما قمر راجپوت نے ایم کیوایم چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نثار کھوڑو کے ہمراہ ڈاکٹر سکندر شورو، رکن اسمبلی ہیر سوہو اور زوالفقار قائم خانی بھی تھے ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ چوڑیاں انہیں ریحام خان نے دی ہونگی ۔عمران خان ڈکٹیٹر کا سہولت کار رہا ہے اسے سیاسی پارٹی کا سربراہ بننے کا حق حاصل نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے تبصرے سے بالاتر نہیں۔نوازشریف جھوٹے اور بے ایمان ثابت ہوئے ہیں ۔زیراعظم کے پاس ریڈ پاسپورٹ ہوتا ہے اور ریڈ پاسپورٹ رکھنے والے نوازشریف کو اقامہ لینے کی کیا ضرورت پڑی تھی۔

ن لیگ رہنماؤں کے میڈیا پر عدلیہ کے خلاف بیانات پر پابندی سے متعلق نثار کھوڑو نے کہ کہ اگر کوئی جان بوجھ کر عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرتا ہے تو عدالت نے ان کے بیانات پر پابندی لگائی ہے عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ ضرور کرسکتے ہیں تاہم بے جا تنقید کا کسی کو حق نہیں ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کی نفری سندھ حکومت نے وفاق سے مانگی تھی کراچی آپریشن کا کپتان سندھ کا وزیراعلی تھا۔ امن امان کی قیام کے لئے رینجرز سندھ پولیس کی مدد کے لئے طلب کی گئی تھی۔

سندھ میں امن امان کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے ٹرانسپورٹ منصوبہ یلو لائن بنانے کے لئے اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے وفاق نے سندھ کے متعدد منصوبوں کو سی پیک میں نہیں شامل کیا جو زیادتی کے مترادف ہے۔ فاروق ستار کے الزامات سے متعلق نثار کھوڑو نے کہا کہ فاروق ستار کو اب یہ احساس ہوا ہے جو انہوں نے سیف ھاؤس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو گالیاں دینے والی جماعت سے الحاق کیا۔ فاروق ستار سیف ھاؤس کے کہنے پر چلنے کا اب نقصان اٹھا رہے ہیں۔

کوئی سیاسی جماعت سیف ھاؤس کی ہدایت پر چلے تو وہ سیاسی جماعت نہیں رھتی۔ فاروق ستار نے سیف ھاؤس میں جاکر دوسرے مخالف کے ساتھ بیٹھ کر غلطی کی۔اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے نعیم راجپوت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں 95 سے متحدہ کا حصہ رھا اب ایم کیو ایم چھوڑ رہا ہوں۔ایم کیو ایم کے دھڑوں کی وجہ سے مہاجر قوم کے حقوق چھینے جا رہے ہیں اور مہاجر قوم چکی میں پس رہی ہے۔کراچی میں اب پیپلز پارٹی کی فتح ہوگی۔ مہاجروں کے حقوق کی جنگ لڑنے کی بات کرنے والے 6 دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ہیر سوہو نے کہا کہ ایم کیوایم کے اسٹرکچر کو توڑنا ہے جلد ایم کیوایم کے لوگوں کو پیپلزپارٹی میں شامل کرینگے تاہم متنازع لوگوں کو شامل نہیں کرینگے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…