منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

100ارب روپے سے زائد لاگت سے بننے والے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح پھر تاخیر کا شکار، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی)100ارب روپے سے زائد لاگت سے بننے والے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے افتتاح کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ، وجہ بھی سامنے آگئی ، نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ جس کا افتتاح 20اپریل کو ہونا تھا ،چند وجوہات کی بنا پر اس کے افتتاح کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر سامان وصول کرنی والی جگہ آرائیول بیگج پر پانی کی لائن پھٹنے سے پانی بھر گیا ہے،

جس کی وجہ سے اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں ،مرمت کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق تیرہ اپریل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب ،وفاقی وزرا خرم دستگیر ،طاہرہ اورنگزیب اور سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الٰہی کے ہمراہ ائیرپورٹ کا دورہ کیا تو وہاں پائی جانے والی خامیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دور کرنے کی ہدایت کی  ہے۔دریں اثناروات اور کورال چوک سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک شٹل سروس کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہو گا ،شہریوں نے شٹل سروس کا خیر مقدم کرتے ہوئے فی سٹاپ کرایہ 20روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالد یامین ستی نے اے پی پی کو بتایاکہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے عو ام کو معیا ری اورآرا م دہ سفر ی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے شٹل سروس کا رواں ماہ سے آغاز کیا جا رہا ہے جو روات اور کرال چوک پوا ئنٹ سے نیو اسلا م آد ایئر   پو ر ٹ تک 35کلو میٹر روٹ پرسفر کریں گی۔اس سلسلے میں نجی بس سروس’’ فیصل مو ورز ‘‘کو چنا گیا ہے جو اس رو ٹ پر سفر کر نے وا لے لا کھو ں مسا فرو ں خصو صاً ایئر پو رٹ جا نے والے مسافروں کو اعلیٰ معیا ر کی محفو ظ اور آرا م دہ سروس کی فراہمی

کی ذمہ دار ہو گی ۔انہوں نے بتایاکہ فیصل موورز کے نمائند گا ن کو ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ آزمائشی بنیادوں پر اس روٹ پر بس سروس چلا ئیں جس کے بعدسروس کے اخراجات کو مد نظر ر کھتے ہو ئے شہر یو ں کے لئے مناسب کر ائے کو فائنل کیا جا ئے گا۔سیکر ٹری آر ٹی اے خا لد یا مین ستی نے شٹل سر وس کے با رے میں تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایاکہ 35 کلو میٹر کے اس روٹ پرہر پا نچ کلو میٹر کے فاصلے پر سٹیشنز بنا ئے جا ئیں گے

تا کہ شہر یوں کو انتظا ر کی منا سب جگہ میسر ہوسکے ۔ انہوں نے مز ید بتایا کہ ایک سٹیشن سے دو سرے سٹیشن تک کاکرا یہ30روپے ر کھنے کی تجویز ہے اورر یگو لر کسٹمرز کے لئے 2500رو پے ما ہا نہ کے حساب سے کا ر ڈ بنا یا جا ئے گا جس کے بعد وہ پو را مہینہ اس بس سروس کو ہر طر ح سے استعمال کر سکتے ہیں۔خا لد یا مین ستی نے ایک سوال کے جواب میں اے پی پی کو بتایاکہ ابھی شٹل سروس کے فی سٹاپ کرایہ سمیت ماہانہ کارڈ کی قیمت کا حتمی تعین نہیں کیا گیا تاھم ٹر ا ئل بس سروس کے بعد مذکو رہ ٹرانسپو ر ٹ سروس سے شہریو ں کے لئے منا سب کرا ئے کو فکس کیا جا ئے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…