بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے ،شیخ رشید

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن 2018 کو کسی حادثے کا اندیشہ ہے، الیکشن تاخیر سے نومبر تک بھی ہو سکتے ہیں، عام انتخابات 2018کچھ التوا سے ہوں گے لیکن جسٹس ثاقب نثار ہی کرائیں گے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر رات کو 2 دفعہ گولی ماری گئی۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر سے حمزہ شہباز کا گھر 200 گز سے بھی قریب ہے، گولی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر لگ سکتی ہے تو شہباز شریف آپ کے گھروں پر بھی لگ سکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا کر ماردیا گیا، احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے کیونکہ چار چھ ہفتے میں ان کا فیصلہ آرہا ہے، میں اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نواز شریف جیل جائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرا کیس 62 ون ایف نہیں ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں نہ کچھ چھپایا، انکم ٹیکس گوشوارے بھی مکمل ہیں، میں الیکشن کمیشن سے کیس جیتاہوں، فیصلہ میرے خلاف آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…