اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں یکم رمضان کس تاریخ کو ہو گا ، سعودی ماہر فلکیات نے اہم اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال چاند کا مطلع بتا رہا ہےکہ شعبان کا مہینہ 30دن کا ہو سکتا ہے اوریکم شعبان کل بروز منگل سے شروع ہو سکت اہے۔ اس حساب سے اگر
شعبان 30دن کا ہوا تو ماہ رمضان 17مئی بروز جمعرات شروع ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک میں یکم رمضان اگر 17مئی بروز جمعرات ہوا تو پاکستان میں بروز جمعہ 18یا بروز ہفتہ 19مئی کو رمضان شروع ہونے امکان ہے کیونکہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں عموماََ رمضان اور عید کا چاند عرب ممالک سے ایک یا دو دن بعد ہی دکھائی دیتاہے۔