اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک ایئرکنڈیشنڈ شٹل سروس کا رواں ماہ کے آخر میں آغاز،کرایہ کتنا ہوگا؟سپیشل کارڈ کی قیمت بھی سامنے آگئی

datetime 15  اپریل‬‮  2018 |

راولپنڈی(سی پی پی )عوام کو آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے روات اور کورال چوک سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک آزمائشی ایئر کنڈیشنڈ شٹل سروس کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہو گا ۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالد یامین ستی نے صحافیوں کو بتایاکہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے عو ام کو معیا ری اورآرا م دہ سفر ی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے شٹل سروس کا اواخر اپریل سے آغاز کیا جائے گا ۔

شٹل سروس کی بسیں روات اور کرال چوک پوا ئنٹ سے نیو اسلا م آد ائیر پو ر ٹ تک 35کلو میٹر روٹ پرسفر کریں گی۔انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ اس سلسلے میں نجی بس سروس فیصل مو ورز کا انتخاب کیا گیا ہے جو اس رو ٹ پر سفر کر نے وا لے لا کھو ں مسا فرو ں خصو صا ائر پو رٹ جا نے والے مسافروں کو اعلی معیا ر کی محفو ظ اور آرا م دہ سروس کی فراہمی کی ذمہ دار ہو گی ۔انہوں نے سی پی پی کو بتایاکہ فیصل موورز کے نمائند گا ن کو ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ آزمائشی بنیادوں پر اس روٹ پر بس سروس چلا ئیں جس کے بعدسروس کے اخراجات کو مد نظر ر کھتے ہو ئے شہر یو ں کے لئے مناسب کر ائے کو فا ئنل کیا جا ئے گا۔سیکر ٹری آر ٹی اے خا لد یا مین ستی نے شٹل سر وس کے با رے میں تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایاکہ 35 کلو میٹر کے اس روٹ پرہر پا نچ کلو میٹر کے فاصلے پر سٹیشنز بنا ئے جا ئیں گے تا کہ شہر یوں کو انتظا ر کی منا سب جگہ میسر ہوسکے ۔انہوں نے مز ید بتایا کہ ایک سٹیشن سے دو سرے سٹیشن (سٹاپ ٹو سٹاپ )تک کاکرا یہ30روپے ر کھنے کی تجویز ہے ۔اس حساب سے یہ کرایہ 6روپے فی کلومیٹر بنتا ہے جبکہ ر یگو لر کسٹمرز کے لئے 2500رو پے ما ہا نہ کے حساب سے کا ر ڈ بنا نے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

کارڈ کے بعد مسافر پو را مہینہ اس بس سروس کو ہر طر ح سے استعمال کر سکتے ہیں۔ خا لد یا مین ستی نے ایک سوال کے جواب میں اے پی پی کو بتایاکہ ابھی شٹل سروس کے فی سٹاپ کرایہ سمیت ماہانہ کارڈ کی قیمت کا حتمی تعین نہیں کیا گیا تاھم ٹر ا ئل بس سروس کے بعد مذکو رہ ٹرانسپو ر ٹ سروس سے شہریو ں کے لئے منا سب کرا ئے کو فکس کیا جا ئے گا۔سیکرٹری آر ٹی اے خالد یامین ستی کے مطابق کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے

فروری اور مارچ میں ضلع راولپنڈی میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی جانب سے مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں اوور لوڈنگ ،اوور چارجنگ اور روٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2149چالان کر کے 19لاکھ روپے سے جرمانہ کیا ۔خالد یامین ستی نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایاکہ زائد کرایوں کی وصولی و دیگر خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے آرٹی اے کی ٹیمیں چھاپے مار کر کارروائیاں کرتی ہیں اور قواعد و ضوابط

کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جاتے ہیں ۔اسی طرح ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زائد کرایوں کی وصولی اور اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیئے ہوئے ہیں جو مختلف کارروائیاں کرتے ہیں ۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے اے پی پی کو دستیاب اعدادو شمار کے مطابق فروری میں مختلف خلاف ورزیوں پر 900,200روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ مارچ میں 100,3,500روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔

خالد یامین ستی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف مہم باقاعدگی سے جاری ہے اور اوور لوڈنگ ،اوور چارجنگ سمیت روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں خالد یامین ستی نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کرایوں میں تاحال کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا اور اگر کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی زائد کرایہ کی وصولی کی مرتکب پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…