پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز دے دیا، آج کیا ہونے والا ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے مابین اعلیٰ سطحی رابطہ، قائدین کے مابین اعلی سطحی ملاقات کا فیصلہ کیاگیا ہے ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات (آج ) بروز اتوار لاہور میں ہوگی جس کے بعد جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے قائدین مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے

دریں اثناء پنجاب سے نون لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی، شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل شمولیت کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف سے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد کیا۔ بلال ورک نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کرپشن سے نجات کیلئے پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، ایک خاندان نے اپنے اثاثے بنانے کیلئے پنجاب اور ملک کے وسائل بیدردی سے لوٹے، بلال ورک نے کہاکہ اپنی چوری بچانے کیلئے پارلیمان کو بے توقیر اور ریاستی اداروں پر یلغار کی گئی، پارلیمان کو عملی طور پر غیر متعلق بنا کر رکھ دیا گیا، اداروں کو دھمکانے اور آئین کاحلیہ بگاڑنے کیلئے پارلیمان کو استعمال کرنے کی رسم ڈالی گئی، بلال ورک نے کہاکہ پاکستان کو انتشار کی نہیں چوروں کے احتساب کی ضرورت ہے، عمران خان ملک بھر خصوصا پنجاب کے عوام کی آواز بن چکے ہیں، مستقبل انشااللہ تحریک انصاف اور پاکستان کا ہے جبکہ عمران خان کی جانب سے بلال ورک کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیاگیا اور اس دوران کہاگیا کہ 29 اپریل نئے پاکستان کی بنیادیں اٹھانے کا دن ہے، عمران خان نے کہاکہ قوم اپنی عدلیہ اور اداروں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے تیار ہے، طاقتور مافیا کے احتساب پر چیف جسٹس اور انکے ساتھی ججز تحسین کے مستحق ہیں، عمران خان کاکہناتھا کہ اپنے بچوں کی جائیدادیں بنانے کیلئے قوم کی آئندہ نسلوں پر غلامی، غربت اور جہالت مسلط کی گئی، نظریاتی سیاست کا دور لوٹ رہا ہے انہوں نے کہاکہ اداروں کو بلیک میل کرنے دیں گے نہ ہی بھاگنے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…