پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

مافیا کہنا تو بہت کم ہے شہباز شریف اور انکے دونوں بیٹوں نے تو انت مچا کر رکھ دی،پنجاب میں بیوروکریٹس کی تعیناتی کیسے ہوتی ہے؟ تہمینہ درانی کے پرسنل سیکرٹری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے پرسنل سیکرٹری زبیر محمود نے اپنی کتاب ’’مائی فیوڈرل لارڈ بائے انڈسٹریل لارڈ‘‘میں انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں بیوروکریٹس کی تعیناتی طلحہ برکی اور سلمان شہباز کرتے ہیں اورکچھ محکمہ طلحہ برکی اور کچھ سلمان شہباز کی ذمہ داری ہیں ، شہباز شریف تعیناتی سے پہلے بیوروکریٹس کو سلمان شہباز سے ملنے

کیلئے کہتے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے دعوئوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے پرسنل سیکرٹری زبیر محمودنے اپنی کتاب’’مائی فیوڈرل لارڈ بائے انڈسٹریل لارڈ‘‘ میں پنجاب حکومت کی بڑی بدعنوانیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ زبیر محمود کی کتاب سے لئے گئے اقتباسات کے مطابق پنجاب میں بیوروکریٹس کی تعیناتی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز کا انتہائی اہم کردار ہے۔ شہباز شریف خود بیوروکریٹس کو تعیناتی سے پہلے سلمان شہباز سے ملاقات کا کہتے، پنجاب حکومت کے کچھ محکمے طلحہ برکی اور باقی سلمان شہباز کی ذمہ داری ہے۔ لاہور کے اندر ایس پی اور سی ٹی او تک کی تعیناتی طلحہ برکی اور سلمان شہباز کرتے ہیں، ناتجربہ کار پی ایس او کو ڈی سی لاہور کا عہدہ بھی ان دونوں ہی کی کرم نوازی ہے ۔ پنجاب کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر ہوئی، وزیر صحت کا قلمدان بظاہر تو خواجہ سلمان رفیق کے پاس تھا لیکن اختیارات حمزہ شہباز کے پرسنل سیکرٹری عطا تارڑ کے پاس تھے۔ زبیر محمود نے کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے الیکشن جیتنے میں مسلم لیگ ن کے وفاقی نمائندوں نے اہم کردار ادا کیا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں بیت المال سے ووٹرز کو کروڑوں روپے دئیے گئے۔

زبیر محمود نے مزید تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نثار قمر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جعلی شناختی کارڈ پر جعلی رپورٹ بنوا کر اتفاق ہسپتال کو رقم ایڈجسٹ کرواتے تھے اور اتفاق ہسپتال میں داخل ن لیگی فیملیز کو اسی طرح ایڈجسٹ کیا جاتا۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات کی کہانی بے نقاب کرتے ہوئے زبیر محمود نے لکھا ہے کہ پانامہ سکینڈل کا آنا شہباز شریف اور چوہدری نثار کیلئے

ایک بہت بڑا موقع تھا جس کے بعد ڈیفنس میں محترمہ تہمینہ درانی کا گھر مختلف میٹنگز کیلئے استعمال ہوتا رہا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…