اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

پنجاب کے میٹرو اور خیبرپختونخوا کے پشاور میٹرو میں کیا فرق ہے؟ شہباز شریف کی تنقید کے بعد عمران خان کا دھماکہ خیز جواب، فرق واضح کر دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

پشاور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قبائلی افراد کے مسائل آرمی چیف کے سامنے اٹھانے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں فاٹا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو خواب میں بھی نظر آتا ہوں، انہوں نے کہاکہ قبائلیوں کو پختونخوا کا حصہ بنائیں گے، خواجہ آصف کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کے گھر آپریشن کی وجہ سے تباہ ہو گئے، قبائلیوں نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے، عمران خان نے کہا کہ فاٹا کے تمام مسائل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سامنے رکھوں گا، اس موقع پر عمران خان نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران قبائلی علاقوں میں چیک پوسٹ کم کرنے کا کہوں گا، انہوں نے کہا کہ کئی گھرانوں کے نوجوان لاپتہ ہیں، ان لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی بھی درخواست کروں گا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ موقع ملا تو فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے۔ آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد سب سے پہلا کام فاٹا اور پختونخوا کو ملانے کا کریں گے، مزید کہا کہ فاٹا کو اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی فنڈز دیں گے اور بلدیاتی انتخاب بھی کرائیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے فاٹا ریفارمز کی مخالفت کی، فاٹا ریفارمز پیکج پر ساری جماعتیں مان گئی تھیں، انہوں نے کہا کہ انگریز کے پرانے نظام ایف سی آر کو قبائلیوں کی مشاورت سے بدلیں گے، قبائلیوں پر پرمٹ سسٹم ٹیکس ہے اسے فوری ختم کریں گے، یہاں کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ عمران خان نے شہباز شریف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پشاور میٹرو پر کوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔ ملتان میٹرو خسارے میں چل رہی ہے،  عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے ساری ترقی اشتہاروں میں کی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جب سے اشتہار بند کیے ہیں ان کی ساری ترقی بھی ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرضوں کی بات کرتے ہوئے شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے، میاں نواز شریف نے پاکستانی تاریخ کے سب سے زیادہ قرض لیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…