پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن ) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے منگل کوماڈل ٹاؤن میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی نے ملاقات کی۔اراکین اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ آپ نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔

آپ کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک بڑھا ہے ۔جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے آپ کا ویژن اورمحنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل مہیا کیے ہیں ۔رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی بجٹ کا 36فیصد جنوبی پنجاب پر خرچ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال جنوبی پنجاب میں 229ارب کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں ۔ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے نعرے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام اوربہاولپور کے سابق صوبے کو بحال کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی سے قرارداد یں منظورکرائی ہیں۔ہم نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کیلئے پرعزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی اورجماعت کو جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے صوبے کے قیام کے مطالبے کی بحالی کیلئے قراردادیں منظورکرانے کی توفیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 2010ء کے دوران جنوبی پنجاب میں آنیوالے بد ترین سیلاب میں منتخب نمائندوں کیساتھ ملکر وہاں کے عوام کی بھر پور خدمت کی۔جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ وہاں کی آبادی کے تناسب سے زیادہ رکھا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ جنوبی پنجاب کے عوام کیساتھ کھڑا رہا ہوں ۔ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ منروکو سیاحتی مقام بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تعلیم ،صحت،انفراسٹرکچراوردیگر شعبوں میں بہتری لائی گئی ہے ۔جدید انفراسٹرکچرکے ذریعے لوگوں کو آمدورفت کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ملاقات کرنیوالوں میں وفاقی وزیر سردار اویس لغاری،وزیرمملکت عبدالرحمان کانجو،اراکین قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ ،ملک سلطان محمود ہنجرا،سردار عاشق حسین گوپانگ، رکن صوبائی اسمبلی ذیشان گرمانی اورسابق رکن قومی اسمبلی صدیق خان بلوچ شامل تھے جبکہ صوبائی وزیر رانا مشہود احمد اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…