پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثار علی خان نے اپنا وعدہ پوراکردیا،بڑی خوشخبری سنادی

datetime 10  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی )چوہدری نثار علی خان 12اپریل 2018بروز جمعرات واہ جنرل ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آرائستہ یہ عوامی فلاح و بہبود کا یہ منصوبہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ٹیکسلا واہ کے عوام کیلئے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات میں سب سے اہم اور سر فہرست منصوبہ ہے جس سے ہزاروں لوگ روزانہ کی بنیاد پر مستفید ہوں گے۔ اس ہسپتال کی تعمیر کا مقصد ٹیکسلا، واہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں مکینوں کو ان کی دہلیز پر

صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔آبادی کے تناسب اوراس میں ہر سال ہونے والے اضافے کوپیش نظر رکھتے ہوئے اس علاقے میں صحت کی معیاری سہولتوں کا شدیدفقدان رہا ہے۔علاقے کی عوام کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ انکو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ کسی بھی بیماری یا ایمرجنسی کی صورت میں انکو راولپنڈی یا کسی دوسرے شہر میں جانے کی اذیت سے بچایا جا سکے۔ تاہم ماضی کی حکومتوں اور اس علاقے کے نمائندہ ہونے کے دعویداروں کی جانب سے یہ جائز مطالبہ نظر انداز کیا جاتا رہا۔ سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنیکا ذمہ اٹھایا اور 2014میں اس سنگِ میل منصوبے کی بنیاد رکھی۔ جی ٹی روڈ پر واقع پچانوے کنال کے وسیع و عریض رقبے پر محیط اس پانچ سو بیڈز پر مشتمل جدید ہسپتال کی تکمیل پر اوسطاً ساڑھے چھ ارب روپے خرچ ہوں گے اور یہ عمل تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے پہلے فیز جس میں سو بیڈز کی تکمیل ہو چکی ہے پر کام جولائی 2015میں شروع کیا گیا جو کہ تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے چوبیس ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جا چکا ہے۔منصوبے کے باقاعدہ افتتاح کے ساتھ ہی علاقے کی عوام کو صحت وہ تمام سہولیات میسر آئیں گی جو ملک کے بڑے ہسپتالوں میں میسر کی جاتی ہیں۔

اس منصوبے کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے اور اس کے لئے مطلوبہ وسائل کا بندوبست یقینی بنانے کا سہرا بلا شبہ چوہدری نثار علی خان کے سر ہے جنہوں نے محدود حکومتی وسائل کے باوجود اس امر کو یقینی بنایا کہ منصوبے کے لئے مطلوب فنڈز کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ ہسپتال صحت سے متعلقہ جدید سہولیات سے لیس ہو اور اسکاشمار ملک کے بہترین صحت کے مراکز میں ہو۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…