قصور(این این آئی) پولیس تھانہ صدر قصور نے نواحی گاوں باہمنی والا میں اوباش ملزم کے ہاتھوں چھری کی نوک پر 15سالہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق باہمنی والا کے رہائشی عاشق مسیح کی پندرہ سالہ بیٹی ثمینہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کی دوپہر کے وقت گاوں کا
ہی اوباش ملزم جاوید مسیح گھر میں گھس آیا اور چھری کی نوک پر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے اور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس تھانہ صدر نے لڑکی کے باپ عاشق مسیح کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے لڑکی کا میڈیکل کروا لیا ہے جس میں لڑکے کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیاہے اور تفتیش جاری ہے۔