جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے پارٹی میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شمولیت کی تردید کردی

datetime 9  اپریل‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے پارٹی میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شمولیت کی تردید کردی۔ترجمان تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلم لیگ کے رہنما چوہدری نثار سے تحریک انصاف کی قیادت کی ملاقاتوں کے حوالے سے اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی نہ ان کی رہائش گاہ جانے کا ارادہ ہے، اس حوالے سے زیر گردش اطلاعات محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سارا دن راولپنڈی میں رکنیت سازی کیمپوں کے دورے میں مصروف رہے، راولپنڈی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چیئرمین اپنی رہائشگاہ چلے گئے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی ملتان میں موجود ہیں، ان سے بھی چوہدری نثار کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے بھی چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ راولپنڈی میں مصروف دن گزارا، غیر مصدقہ اور ناقص معلومات پر مبنی اطلاعات کے فروغ سے کیا جانا چاہیے ۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان اختلافات کی خبریں گرم ہیں جبکہ عمران خان بھی کئی بار چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…