اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سی پیک پاکستانی معیشت کیلئے آکسیجن، پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ،احسن اقبال

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بائو (آئی این پی ) وفاقی منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کے لئے آکسیجن ہے، اس نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ،سی پیک کی کامیابی کے لئے ملک میں اتفاق رائے ہے ،منصوبوں نے توانائی کے بحران پہ قابو پانے میں مدد دی ،گوادر بندرگاہ ایشیا کی صف اول کی بندرگاہ بن کر ابھرے گی،سی پیک کے 9 صنعتی زون ملک میں روزگار کے نئے موقع پیدا کریں گے ۔

پاکستان وسطی ایشیا ، چین اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے کا کاریڈور ہے – چین میں با ئو فورم سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پیک نے پاکستان اور چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے یہ پاکستان کی معیشت کے لئے آکسیجن ہے ،توانائی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری نے معیشت میں گروتھ پیدا کی ہے – انہوں نے کہا سی پیک کی کامیابی کے لئے ملک میں اتفاق رائے ہے ،تمام جماعتیں اور صوبائی حکومتیں سی پیک کی بھرپور حمایت کرتی ہیں ،انفراسٹرکچر منصوبوں کے ساتھ عوامی مفاد کے منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں – انہوں نے کہا پاکستان 2025 وژن میں ترقی محض سرمایہ کی افزائش کا نام نہیں اس کا ہدف غربت کا خاتمہ ہے ،سی پیک منصوبوں نے توانائی کے بحران پہ قابو پانے میں مدد دی ہے ،بجلی کی فراہمی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، روزگار پیدا ہو رہا ہے ،سی پیک کے ذریعہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے – احسن اقبال نے کہا گوادر بندرگاہ ایشیا کی صف اول کی بندرگاہ بن کر ابھرے گی اس میں بنیادی انفراسٹرکچر تعمیر کیا جا رہا ہے – سی پیک منصوبوں کو ٹھوس فیزیبیلیٹی سٹڈیز کی بنیاد پر منظور کیا جاتا ہے – انہوں نے کہا سی پیک دنیا میں علاقائی تعاون کے نمایاں ترین منصوبوں میں شامل ہو چکا ہے – پاکستان وسطی ایشیا ، چین اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے کا کاریڈور ہے سی پیک کے 9 صنعتی زون ملک میں روزگار کے نئے موقع پیدا کریں گے- انہوں نے کہا ٹیکس ، کسٹمز اور سفر کی پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنا ضروری ہے تاکہ کارگو اور افراد با آسانی آ جا سکیں مستقبل میں نجی شعبہ کا کردار اہم ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…