اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ساہیوال میں لرزہ خیز واقعہ،پولیس نے نہر میں تیرتاٹرنک قبضے میں لے لیا،جب اس ٹرنک کو کھولاگیا تو اس میں سے کیا برآمد ہوا؟کھلبلی مچ گئی، انتہائی افسوسناک انکشاف

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی)پولیس نور شاہ نے چک 60فور آر سے ٹرنک میں بند 25سالہ لڑ کی کی لاش نہر لوئر باری دو آب کے کنارے سے بر آمد کر لی ہے مقتولہ کی لاش ایک ٹرنک میں بند تھی ۔بتایا گیا ہے کہ مقتو لہ کو قتل کر کے نا معلوم ملزم لاش ٹرنک

میں بند کر کےنہر لوئر باری دو آب کے مشرقی کنارے پر پھینک دی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نور شاہ نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے مقتولہ کے ورثاء اور ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا۔دریں اثناء نواحی چک 121/9.Lمیں زمین کے تناز عہ پر دو گروپوں میں فائرنگ سات افراد گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تین کی حالت نازک ہے آٹھ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے نسیم حیدر اور نور محمد کے درمیان زمین کا تنا زعہ چلا آرہا تھا کہ قبضہ کی خاطر نسیم حیدر گروپ نے دھاوا بول دیا ۔فریقین نے دو گھنٹے تک ایک دوسرے پر گو لیاں چلائیں فائرنگ کے نتیجہ میں نسیم حیدر اسکا بھائی سلیم حیدر ،آصف نذیر اور طاہر نذیر گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ نور احمد گروپ کا نور احمد ،زبیرا ورا ویس گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں تین کی حالت نازک ہے ۔پولیس کمیر نے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…